DailyNews

British media exposes Nawaz’s assets in London

شریف خاندان کے پاس لندن فلیٹ کے علاوہ بھی برطانیہ میں کئی جائیدادیں


برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کے پاس لندن فلیٹ کے علاوہ بھی برطانیہ میں کئی جائیدادیں ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے لندن میں جائیدادوں سے متعلق رپورٹ شائع کی ہےجس کے مطابق لندن میں ایون فیلڈ کے علاقے میں سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے 4لگژری فلیٹس کو ملا کر ایک وسیع و عریض عمارت میں تبدیل کرلیا ہے جو 1993سے ان کے زیر استعمال ہے اور جن کی مالیت اس وقت 70لاکھ پاؤنڈ ہےنواز شریف کے ساتھ ساتھ لندن فلیٹس حسن حسین مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بھی زیر استعمال ہیں۔ نواز شریف پر لندن فلیٹس غیرقانونی پیسے سے خریدنے کا الزام ہے جب کہ یہ فلیٹس تو برطانیہ میں نواز شریف کی وسیع و عریض جائیداد کی سلطنت کا محض ایک حصہ ہیں۔ برطانوی اخبار نے ان فلیٹس کے اندرونی تصاویر بھی شائع کی ہیں جن کو دیکھ کر فلیٹس کی بجائے کسی محل کا گماں ہوتا ہے۔شریف خاندان پر لندن فلیٹس کے علاوہ غیر قانونی پیسے سے برطانیہ کے پوش علاقوں مے فیئرچیلسی بلگراویا میں 21 جائیدادیں خریدنےالزام ہےتمام جائیدادوں کی مجموعی مالیت 3کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق شریف فیملی نے دیگر جائیدادوں سے بھی بھاری منافع کمایا ہے جن میں ون ہائیڈ پارک کا گھر بھی شامل ہے جسے حسن نواز نے 4کروڑ 30لاکھ پاؤنڈ میں فروخت کیا تھاتاہم ان کے خلاف جاری نیب ریفرنس میں اس گھر کا تذکرہ نہیں۔ برطانیہ میں شریف فیملی کی جائیدادوں کا سراغ لگانا آسان نہیں کیونکہ ان پراپرٹیز کو کمپنیوں ٹرسٹس اور بینک اکاؤنٹس کے پیچیدہ جال کے ذریعے رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

London; The British media has revealed that the total value of the properties of Nawaz Sharif and his family is estimated at £32 million with London’s swankiest addresses.

According to the revelations, Avenfield House is where super-rich Nawaz Sharif, has lived when in London, since 1993. He shares this property with his two sons Hassan and Hussain, his daughter Maryam and son-in-law Captain (r) Safdar.

These apartments were constructed after four luxury flats were knocked together.
It is just the kind of property that Russian oligarchs possesses in recent years.

The report also claimed that Nawaz and his family used dirty money to purchase at least 21 UK properties on top of the Avenfield flats.

“The family has made huge profits from other sites which have not figured in court – such as the swankiest address of all, at One Hyde Park Place, which Nawaz Sharif’s son Hassan sold for £43 million. The properties are registered via a bewildering network of companies, trusts and bank accounts,” the newspaper exposed.

For the past few months, the Sharifs are facing a trial related to Avenfield flats and other references in an accountability court. The National Accountability Bureau (NAB) prosecutor has alleged the ex-PM of making the property with dirty money.

The Sharifs have denied any wrongdoing.

Show More

Related Articles

Back to top button