DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Bull races in Bewal

بیل دوڑ کا بڑا مقابلہ،چوہدری شفیق ،چوہدری ایاز ،راجہ شاہد نمب کی بیل جوڑی نے میدان مار لیا،موٹر سائیکلوں کی برسات

چوہدری الفت حسین،افتخار وارثی یو کے۔۔۔بیول،کپٹن ریٹائرڈ محمد ایوب ،چوہدری یاسر دیوان فارم موہڑہ ہفیال بیول نے ہمیشہ پوٹھوار ثقافت کو زندہ و جاوید رکھنے کے لئے عملی طور پر کام کیا ہے،گو کہ اس دور میں تمام شوق انتہائی مہنگے ہو چکے ہیں لیکن ان کی بیلوں کے حوالے سے اپنی ہی پہچان بن چکی ہے،شائقین حضرات ان کے فارم کا وزٹ لازمی کرتے رہتے ہیں جس میں اعلی نسل کے دوڑنے والے بیل،دودھ والی گائے اور بھینسیں بھی شامل ہیں،ہر سال کی طر ح اس سال بھی بیل دوڑ کے خوبصورت مقابلے دیکھنے کو ملے،جس میں چوہدری شفیق ،چوہدری ایاز،چوہدری زعفران چلومیر گالہ اور راجہ شاہد نمب کے بیلوں نے مقابلی جیت لیا، ان مقابلوں میں موٹر سائیکلوں کی برسات انعامات کے طور پر دی گئی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button