DailyNews

Kahuta; Shahid Khaqan Abbassi to open election office in Kahuta city

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کل بروز اتوار 24جون 2018دن گیارہ بجے کہوٹہ شہر میں الیکشن آفس کا افتتاح کریں گے

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کل بروز اتوار 24جون 2018دن گیارہ بجے کہوٹہ شہر میں الیکشن آفس کا افتتاح کریں گے ۔ افتتاحی تقریب کے لیئے انتظامات اور پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جوکہ حلقہ این اے (57) مری ، کہوٹہ ،کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں کی تحصیلو ں پر مشتمل ہے سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ سابق وزیر اعظم اس حلقہ سے مسلسل سات مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی کے استقبال کے لیئے مسلم لیگی کارکنوں اور ورکروں کے ساتھ ساتھ یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ اور کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مشکل اور کھٹن دور میں جیل کی صعوبتیں بر داشت کیں ۔ مگر میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) و کارکنوں سے بے وفائی نہ کی ۔ اور حلقہ کے عوام کی دی ہوئی امانت کا تحفظ کیا جس پر اہلیان حلقہ مسلم لیگی ورکر ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

متحدہ مجلس عممل تحصیل کہوٹہ کا ورکر کنونشن 24جون بروز اتوار دس بجے گیلانیہ پیلس نتھوٹ میں ہو گا

کہوٹہ : (راجہ عمران ضمیر) نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام 
متحدہ مجلس عممل تحصیل کہوٹہ کا ورکر کنونشن 24جون بروز اتوار دس بجے گیلانیہ پیلس نتھوٹ میں ہو گا جس میں ایم ایم اے ضلع راوالپنڈی کی قیادت بھی شرکت کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی کے رہنما و کونسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف،سردار مسعود ،راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی حلقہ این اے 57کے جنرل سیکرٹری ابرا رحسین عباسی نے ایک بیان میں کہا کہ ایم ایم اے تحصیل کہوٹہ کا ورکر کنونشن گیلانیہ پیلس میں بروز اتوار 24جون دن دس بجے منعقد ہو گا جس میں ضلع راوالپنڈی کے قائدین شمس الرحمٰن سواتی ، سجاد احمد عباسی، حلقہ پی پی سات کے امیدوار راجہ تنویر احمدکے علاوہ دیگر قائدین شرکت کرینگے ابرار حسین عباسی نے 24جون دس بجے اس کنونشن میں تمام کارکنوں ورکروں سے بھرپور شرکت کا کہا ابرار حسین عباسی نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز کہوٹہ ک علماء کرام جن میں حافظ عبداللہ عباسی، مولانا عبدالشکور حمادی، مولانا صاحبزادہ ظہور نقیبی، مولانا شاہ سوار کے علاوہ دیگر علماء کرام شرکت کی جبکہ امیدوار حلقہ پی پی سات راجہ تنویر احمد ، اجتبیٰ احمد ستی، ملک عبدالراؤف ، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ،راجہ عبدالقیوم ، جنرل سیکرٹری راجہ عبداللہ بھی موجود تھے اس موقع پر پیر سید زبیر احمد شاہ سمیت تمام علامء کرام نے ایم ایم اے کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا جس کی وجہ سے ایم ایم اے کے امیدواروں کی پوزیشن مظبوط ہو گئی ہے 

عمران خان نے لوگوں کو جو شعور دیا اسکی وجہ سے نواز خاندان کی کرپشن بے نقاب ہو گئی

کہوٹہ :(راجہ عمران ضمیر) نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام 
تحریک ا نصاف حلقہ پی پی سیون کے امیدوار راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو جو شعور دیا اسکی وجہ سے نواز خاندان کی کرپشن بے نقاب ہو گئی ہے اربوں روپے غریبوں کے ٹیکسوں کے لوٹ کر بیرون ملک لے جانے والوں کا عوام 25جولائی کو وؤٹ کی پرچی سے بھی اختساب کرینگے غریب دو وقت کی روٹی سے مجبور ہے جبکہ چند کاندانوں نے پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اداروں کو تباہ کر دیا گیا انکے اور انکے بچوں کے کاروبار منافع پر جبکہ پی آئی اے ، سٹیل مل اور دگر ادارے دیوالیہ ہو گے ہیں راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو اس حلقہ کے لوگوں نے تیس سالوں سے وؤٹ دیکرکامیاب کیا مگر انھوں نے وزیر اعظم رہ کر بھی ایک منصوبہ نہ دیا 2008میں میاں نواز شریف نے کہوٹہ پنڈی موٹر وے کا اعلان کیا تھا جو کہ دس سال بعد بھی پورا نہ ہوا تحریک انصاف اقتدار میں آ کر اس علاقے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ہر تحصیل میں جدید ہسپتال اور یونویرسٹی ہو گی عوام کو صاف پانی میسر ہو گا کہوٹہ کی لاکھوں کی آبادی گندہ پانی پینے پر مجبور ہے تحریک انصاف عمران خان کی قیادت مین ایسا معاشرہ تشکیل دے گی جہاں سبکو یکساں انصاف مہیا ہو گا عوام کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر دیں 

 

Show More

Related Articles

Back to top button