DailyNews

Rawalpindi; Police deplored over bribes at rawat police station

ماڈل تھانہ روات پولیس نے لاکھوں روپے رشوت لیکر فحاشی کے اڈے سے پکڑے گئے

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات پولیس نے لاکھوں روپے رشوت لیکر فحاشی کے اڈے سے پکڑے گئے پانچوں ملزمان بغیر کاروائی چھوڑ دئیے، ایس ایچ او روات انسپکٹر خضر حیات کے کار خاص سب انسپکٹر فیضان ندیم نے دو گھنٹے ڈیلنگ کے بعد سرغنہ صائم اور اسکے اڈے سے پکڑی گئی چاروں خواتین کو 2 لاکھ روپے رشوت کے عوض رہا کر دیا ،عوام علاقہ کا شدید احتجاج کرپٹ تھانیدار کی فوری معطلی اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب روات پولیس کے سب انسپکٹر فیضان ندیم نے ایس ایچ او روات انسپکٹر خضر حیات کے ہمراہ فیز8 علی بلاک میں واقع بدنام زمانہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر سرغنہ صائم سمیت وہاں موجود 4 خواتین کو گرفتار کر لیا اور تھانہ روات لا کر 2 لاکھ روپے رشوت لے کر تمام پکڑے ملزمان کو چھوڑ دیا جب اس سلسلہ میں مؤقف جاننے کیلئے سب انسپکٹر فیضان کے موبائیل نمبر0333.5567895 پر رابطہ کیا گیا تو موصوف نے بتایا کہ ریڈ کیا مگر وہ اصل آدمی نہ تھے چند لڑکے تھے آج دوبارہ اصل ملزمان کے خلاف ریڈ کریں گئے عوام علاقہ نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی ،آر پی او راولپنڈی اور آئی جی پنجاب سے ذمہ دار اہلکاروں کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے ۔

تھانہ روات کے علاقہ فیز7 سے دکاندار کا موٹر سائیکل چوری

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ فیز7 سے دکاندار کا موٹر سائیکل چوری ،سراغ نہ مل سکا تفصیلات کے مطابق ذیشان الحق نے روات پولیس کو رپٹ درج کرائی کہ فیز7 میں میری ہےئر ڈریسر کی دکان ہے جہاں میں نے اپنا موٹرسائیکل نمبری GG125 کھڑا کیا اور بعد ازاں دکان کے باہر جا کر دیکھا تو موٹرسائیکل غائب تھا جسے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ہیں تاہم پولیس نے رپٹ درج کر لی ہے ۔

وارڈن عملہ کی نااہلی اور چشم پوشی روات کلرسیداں روڈ پر چلنے والے ٹرانسپورٹروں نے قانون کی خلاف ورزیاں

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)وارڈن عملہ کی نااہلی اور چشم پوشی روات کلرسیداں روڈ پر چلنے والے ٹرانسپورٹروں نے قانون کی خلاف ورزیاں روز مرہ کا معمول بنا لیا زبردستی زائد کرائے بٹورنا ،اوورلوڈنگ ،روٹ پورا نہ کرنا مسافروں سے لڑائی جھگڑے جاری ،محکمانہ ملی بھگت سے بار بار تعینات وارڈن اہلکار غائب ،کاروائی سے گریزاں ،فرض شناس اہلکاروں کی فوری تعیناتی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق وارڈن انچارج و دیگر عملہ کی مبینہ چشم پوشی کے باعث روات کلر روڈ پر چلنے والے ٹرانسپورٹروں نے مسافروں کا جینا حرام کر رکھا ہے گاڑیوں میں ایکسٹرا سیٹ لگا کر اوورلوڈنگ ،معمول بن چکا ہے بیشتر گاڑیاں مقامی وارڈن عملہ کی ملی بھگت سے بغیر روٹ شاہراہ پر رواں دواں ہیں جنھیں کوئی پوچھنے والا نہیں اگر کوئی مسافر زائد کرایہ یا بدتمیزی کی شکایت مقامی وارڈن عملہ کو کرے تو کسی قسم کا نوٹس بھی نہیں لیا بیشتر وارڈن اہلکار مقامی علاقہ کے رہائش پذیر ہونے کے باعث مقامی پبلک ٹرانسپورٹروں کی پشت پناہی میں مصروف ہیں مسافروں ارشد محمود ،محمد سفیر ،زاہد حسین ،نجابت حسین ،محمد اکرم ،عامر سادات و دیگر سی ٹی او راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لیکر فرض شناس عملہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button