DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; UC Syed, Ch Iqarab joins PPP

یو نین کو نسل سید سے منتخب ن لیگی کو نسلرچوہدری اقارب حسین کی پیپلز پارٹی میں شمو لیت

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ 
سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ گوجرخان میرے دل میں بستاہے، گوجرخان کے عوام کیلئے پہلے بھی دن رات کام کیا، آئندہ بھی کریں گے، گوجرخان کی ترقی پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی، سابقہ نمائندوں نے ماسوائے دعووں اور جعلی افتتاح کے علاوہ عوا م کو کچھ نہ دیا، بلندوبانگ دعوووں کے باوجود ایک وعدہ بھی پورا نہ کرسکے ہیں گوجرخان کو ضلع بنانے کا پانچ سال نعرے لگانے والوں نے عوام کو لولی پاپ کے سوا کچھ نہیں دیا پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو نے والے کو نسلر کو خوش آمدید کہتے ہیں انشا اللہ ان کو کبھی مایوس نہیں کروں گاان خیالات کا اظہار انہوں نے یو نین کو نسل سید سے منتخب ن لیگی کو نسلرچوہدری اقارب حسین کی پیپلز پارٹی سے شمو لیت کے موقع پر تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرات سے لیکر وزارت عظمی کے سفر تک ہمیشہ علاقہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی تگ و دو میں مصروف عمل رہا عوام کی محبتوں کا مقروض ہوں جس جماعت سے سیاست شروع کی آج بھی اسی جماعت میں ہوں مشروف دور اقتدار میں مجھے بھی وزیر بننے کی آفر ہوئی لیکن میں نے پارٹی اور عوام کے ساتھ بے وفائی نہیں کی اور پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے عزت و وقار کے ساتھ وزیر بھی بنایا اور پھر وزیر اعظم بھی بنایااصولوں کی سیاست کے قائم ہیں انہوں نے کہا کہ ووٹ کی پر چی ہی علاقہ کی تقدیر بدل سکتی ہے ایک اہل نما ئندہ ہی عوام کی حقوق کے لیے اسمبلی میںآواز بلند کر سکتا ہے عوام میرے اور سابقہ نما ئندوں کی کارکر دگی کا موزانہ کر لیں حقیقت سامنے آجائے گی عوام 25جولائی کو گونگے بہرے لیڈروں کا احتساب کر یں گئے

Show More

Related Articles

Back to top button