DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Roots of PPP have spread across the people of Pakistan, Ch Aurangzaib

پیپلزپارٹی کی جڑیں پورے پاکستان کے عوام میں پھیلی ہوئی ہیں,چوہدری اونگزیب

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔۔۔پیپلزپارٹی کی جڑیں پورے پاکستان کے عوام میں پھیلی ہوئی ہیں ہیں پیپلزپارٹی کی بنیادوں میں شہیدوں اور جیالوں کا خون شامل ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستانی عوام اور جمہوریت کی خاطر پھانسی کی پھندے کو گلے لگا لیا لیکن ایک آمر کے سامنے سر نہ جھکایا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے گوجرخان میں میگا پروجیکٹ لگائے 25جولائی کا راجہ پرویز اشرف کی کامیابی کی کرن لے کر طلوع ہو گا ان خیالات کا اظہار یوسی اسلام پورہ جبر کی مشہور سیاسی سماجی کاروباری شخصیت چوہدری اونگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے اپنے دور اقتدار میں گوجرخان میں ترقی خوشحالی کے لئے جامع کردار ادا کیا سابق وزیر اعظم نے تحصیل گوجرخان کے چپے چپے میں ایسا جا بچھایا جس کی پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی چوہدری اورنگزیب نے کہا کہ شرقی گوجرخان کے عوام کو گھنٹوں ریلوے روڈ پر پھاٹک بند ہونے کے باعث انتظار کرنا پڑتا تھا اور کئی بار پھاٹک بند ہونے کے باعث کئی مریض فسٹ ایڈ نہ ملنے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن سابق وزیراعظم کا قابل داد قابل رشک اور قابل تحسین کارنامہ ہیں جنہوں نے ریلوے انڈر پاس بنا کر شرقی گوجرخان کا دیرنیہ مسلہ حل کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے منصوبوں کی ایک طویل فہرست ہیں لیکن سابقہ الیکشن میں نااہل قیادت مسلط ہونے کی وجہ سے کوئی بھی میگا پروجیکٹ نہ لگ سکا جس کی وجہ سے گوجرخان مسائل کا اجارہ بن چکا گوجرخان کے عوام کو اپنی غلطی کا احساس ہو چکا عوام کی نظریں 25جولائی پر ہیں عوام اپنے محبوب قائد سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی پوری ٹیم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گے اور ایک بار پھر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو گا 

چوہدری محمد فیاض ،کپٹن (ر) اصغر ،صوبیدار میجر (ر) ارشاد ،چوہدری نور عالم ،راجہ سعید نے پی ٹی آئی کے جنرل کونسلر راجہ جلیل احمد سے ملاقات

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ ۔۔۔چوہدری محمد فیاض ،کپٹن (ر) اصغر ،صوبیدار میجر (ر) ارشاد ،چوہدری نور عالم ،راجہ سعید نے پی ٹی آئی کے جنرل کونسلر راجہ جلیل احمد سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ ملک کو کرپٹ اور نااہل لوگوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا دونوں پارٹیوں نے باریاں لگا لگا کر ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں معززین نے کہا کہ پورے ملک میں تبدیلی کی ہوا چل چکی ہیں عوام جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں عمران خان اب ہمارے پاس واحد امید کی کرن ہیں جو ملک کو موجودہ نحرنوں سے نکال سکتے ہیں عمران خان کی وجہ سے کرپٹ عناصر کا احتساب شروع ہوا عمران خان نے جو کرپشن کے خلاف تحریک شروع کی اس کی پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی معززین نے اس با ت کا عہد کیا کی پی ٹی آئی کی کامیابی کے لئے بھر پور ساتھ دیں گے

ہر شہری خوشحال ہو گا اور بیرون ممالک سبز پاسپورٹ کی عزت ہو گی۔چئیرمین یو سی تھاتھی چوہدری مصدق

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔۔۔ عمران خان کی شخصیت ہی نئے اور باوقار پاکستان کی امید ہیں، عمران خان کی قیادت میں عظیم پاکستان بنائیں گے جس میں ہر شہری خوشحال ہو گا اور بیرون ممالک سبز پاسپورٹ کی عزت ہو گی۔چند دنوں میں متعدد دھڑوں اور رہنماؤں کی شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف گوجرخان میں ناقابل شکست بن جائے گی اور گوجرخان کی تہنوں سیٹوں پر کلین سویپ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار چئیرمین یو سی تھاتھی چوہدری مصدق، چئیرمین اسلام پورہ راجہ جمشید احمد کیانی، سابق ناظم چوہدری غلام مرتضیٰ، راجہ عبدالغفور کیانی نے تھاتھی میں منعقدہ جلسہ عام سے کیا۔ اس موقع پر امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم اورامیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر اور چوہدری ساجد محمود نے خطاب کیا اور تحصیل گوجرخان کے لئے اپنے منشور کا اعلان کیا جس میں صحت، تعلیم، روزگار اور انفرا سٹرکچر کی فراہمی کا اظہار کیا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے گوجرخان کے لئے پوٹھوہار یونیورسٹی، گوجرخان ٹرامہ سنٹر کی مکمل فعالی اور ہر یوسی میں بی ایچ یو کی مکمل آپریشنلی شامل ہے۔
جلسہ عام کے موقع پر کثیر تعداد میں لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور آخر میں جمشید احمد کیانی اور چوہدری محمد مصدق نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

راجہ جاوید اخلاص کی زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے,شیخ طارق محمود سیٹھی

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔۔۔مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام پی پی پی اور پی ٹی آئی کو ایسے چھوڑ جائیں گئے جیسے موسم خزاں میں پتے درختوں کو چھوڑ جاتے ہیں بار بار پارٹیاں بدلنے والے لوگوں کو عوام کئی بار پہلے بھی مسترد کرچکے ہیں اور آئندہ بھی تحصیل گوجرخان کے نتائج اس سے مختلف نہیں ہوں گئے ہمارے مدمقابل ایک طرف کرپشن کے شہرت یافتہ اُمیدوار اور دوسری طرف ملک کی ترقی روکنے والے دھرنا سیاست والے ہیں عوام ناچ تماشا نہیں بلکہ ملک کی ترقی چاہتے ہیں اس لیے وہ نواز شریف کے نامزد اُمیدواروں کو کامیاب کروائیں گئے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیااُنہوں نے مزید کہاکہ باقی اُمیدواروں کی نسبت راجہ جاوید اخلاص کی زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے جنہوں نے پانچ سالہ دور اقتدار میں بے پناہ ترقیاتی کام کروائے اور تھانہ کچہری کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا ۔

راجہ جاوید اخلاص اور چوہدری محمد ریاض کو بھرپور سپورٹ کیا جائے گا, چوہدری ایاز اختر وارثی

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔۔۔مسلم لیگی رہنما چوہدری ایاز اختر وارثی نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں راجہ جاوید اخلاص اور چوہدری محمد ریاض کو بھرپور سپورٹ کیا جائے گا اور ان کو بھاری اکثریت میں کامیاب کروایا جائے گا مسلم لیگ ن نے پانچ سالہ دور اقتدار میں عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے تھے وہ پورے کیے اور انشااللہ اس بار بھی تحصیل گوجرخان سے مسلم لیگی اُمیدوار ہی کامیاب ہوں گئے اور الیکشن نتائج والے دن یہ ثابت ہوجائے گا کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور جو لوگ تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگا رہے ہیں ان کو سوائے شرمندگی اور رسوائی کچھ حاصل نہیں ہوگا ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button