بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مبین ہاشمی :۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے جن جماعتوں سے ٹکٹوں کا فیصلہ نہیں ہو سکا وہ ملک کے لیے کیا کریں گئے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل بیول کے صدر حافظ عمران منظور نے اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب میں یوتھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-58راجہ پرویز اشرف 23جون کو بیول تشریف لائیں گئے اور یوتھ کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں ممبران میں نوٹیفیکیشن تقسیم کریں گئے۔ راجہ پرویز اشرف کی بیول آمد کے سلسلہ میں سارے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور عوام انہیں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے احسن طریقے سے ویلکم کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے اقتدار میں رہنے والوں نے اپنے ذاتی اثاثوں میں اضافہ کیا اور غریب عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہ دیا انشاء اللہ پیپلز پارٹی اقتدارمیں آکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی حافظ عمران منظور نے یوتھ کوآمدہ الیکشن کے بارے میں اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ووٹوں سے ثابت کریں کہ راجہ پرویز اشرف ہی ان کے ووٹ کے حقیقی امیدوار ہیں جو گوجرخان کو حقیقی معنوں میں اس کا حق دلا سکیں گئے۔اس موقع پر سابقہ صدر چوہدری محمود، ایگزیکٹیو ممبر لالہ شبیر، سینئر نائب صدر مرزا خورشید، نائب صدر شفیق عاطف ،نائب صدر نزاکت مغل، جنرل سیکرٹری ملک طارق اور یوتھ کے تمام ممبران بھی موجود تھے۔