DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Party workers demand ticket to be given to Raja Ali Asghar

راجہ علی اصغر کو ٹکٹ دیا گیا تو مسلم لیگ ن گوجرخان سے تینوں سیٹ باآسانی کلین سوئپ کر ے گی

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔۔۔چیئرمین یوسی چنگا بنگیال شوکت وارثی وائس چیئرمین انجم رشید وارثی چوہدری خالد چیئرمین یوسی بھڈانہ چیئرمین یوسی قاضیاں چوہدری ناصر تاج ،چوہدری الطاف یوسی مطوعہ ،چیئرمین یوسی جنڈ مہلو چوہدری صدیق سٹی کونسلر سہیل کیانی خواجہ اعجاز مرزا عرفان ،راجہ ابرار ،قاضی عبید ،نوید اختر اس کے علاوہ بڑی تعداد میں جنرل کونسلر نے مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پی پی ۸ کا ٹکٹ گوجرخان کے عوام کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین مسلم لیگ ن فرنس راجہ علی اصغر کو دیا جائے معززین نے کہا کہ راجہ علی اصغر کی مسلم لیگ ن گوجرخان کے لئے ایک طویل جدوجہد ہیں راجہ علی اصغر نے ہر مشکل گھڑی میں مسلم لیگ گوجرخان کے کارکنان کے شانہ بشانہ نظر آئے معززین نے کہا کہ اگر راجہ علی اصغر کو ٹکٹ دیا گیا تو مسلم لیگ ن گوجرخان سے تینوں سیٹ باآسانی کلین سوئپ کر ے گی معززین نے مزید کہا کہ راجہ علی اصغر نے ہمیشہ لیگی کارکنان کی عزت وتکریم کو خاطر میں رکھا ہیں اور گوجرخان کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہیں راجہ علی اصغر جیسی شخصیت سیاسی میدان میں شکست دینا کسی کی بس کی بات نہیں معززین نے اعلی قیادت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ٹکٹ راجہ علی اصغر کو دیا جائے کیونکہ راجہ علی اصغر ہی عوام کی آواز اور نمائندگی کا حق ادا کر سکتے ہیں ۔

تحریک انصاف مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گئی ۔ چوہدری جاوید کوثر

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔۔۔ تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کرپشن کے خلاف جو تحریک چلائی پاکستانی تاریخ میں اس کی مثا ل نہیں ملتی عمران خان کی کرپشن کے خلاف جدوجہد کی وجہ سے کرپٹ وزیر اعظم کو گھر جانا پڑا عمران خان نے پاکستانی تاریخ میں وہ کام کردکھایا جو پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں کوئی نہ کر سکا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے کے امیدوار چوہدری جاوید کوثرنے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی قوم میں کرپٹ مافیا کے خلاف لڑنے کے لئے ولولہ پیدا کیا آج پاکستان کا ہر فرد کرپشن کے خلاف عمران خان کے ساتھ کھڑا ہیں لیٹروں کو عدالت کے کہٹرے میں لانے کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ اگر عمران خان کو وزیراعظیم بنے کا شوق ہوتا تو جب پرویز مشرف نے ان کو آفر کی تھی تو وہ بن جاتے لیکن عمران خان نے یہ کہ کر صاف انکار کر دیا کہ میں جب بھی وزیراعظیم بنوں گا عوام کی طاقت سے بنوں گا اور اس ملک اور قوم کی خدمت کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جس نے عوام سے غریب عوام کے لئے چندہ مانگ کر ہسپتال یونیورسٹی بنوائی سابق ناظم سینئر رہنما تحریک انصاف راجہ جہانگیر احمد بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی آچکی ہے اب رسمی کاروائی باقی ہے جو 25جولائی کو پوری ہوگی عوام اب عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گئے کیونکہ میاں برادران نے 40سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دیا اُنہوں نے بیرون ملک میں اپنی جائیدادیں بنائی اور پاکستانی عوام کی دولت کو خوب لوٹا اب تحریک انصاف اقتدار میں آکر لوٹی ہوئی دولت واپس پاکستان لائی گئی باریاں لینے کا وقت ختم ہو چکامسلم لیگ کے امیدوار ٹکٹ کے لئے ایک دوسرے پر گولیاں چلا رہے ہیں اور پی پی پی کو امیدوار ہی نہیں مل رہے ہیں پی پی ۸ میں بندہ نہ ہونے کی وجہ سے سابق وزیر اعظم کو اپنا مجبور بچہ لانا پڑا پی پی پی پورے پنجاب سے ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکتی انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا لوگ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں تحریک انصاف عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرئے گئی اور تمام مسائل حل کرئے گئی پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرئے گئی اور پاکستان انشااللہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا تحریک انصاف مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گئی ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button