DailyNewsKallar Syedan

Kallar syedan; Zubair Kiyani vows for SK Abbassi victory

شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کیلیئے دن رات ایک کر دیں گئے,زبیر کیانی

شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کیلیئے دن رات ایک کر دیں گئے یو سی بشندوٹ سے ان کو بھر پور کامیابی دلائیں گئے ان خیالات کا اظہار چیرمین یو سی بشندوٹ زبیر کیانی نے اپنی رہائشگاہ پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ یو سی بشندوٹ میں میں خود ان کی انتخابی مہم چلاوں گا اور یو سی بشندوٹ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ریکارڈ کامیابی دلوانے کیلیئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گئے شاہد خاقان عباسی نہایت ہی شریف اور مخلص انسان ہیں ان جیسا لیڈر ہی ہماری ضرورت ہے عوام شعبدہ بازوں سے تنگ آ چکے ہیں اب وہ کسی چکر میں نہیں آئیں گئے اس موقع پر سابق وزیر اعظم کے فرزند نادر شاہد ،چیرمین یو سی نڑھ بلال یامین ستی، چیرمین یو سی مواڑہ میجر عبدالروف نے بھی خطاب کیا ہے اس موقع پر مسلم لیگ کے کارکنوں کی خاصی تعداد موجود تھی

سابقہ مقدمہ بازی پر ایک شخص نے بندوق کا بٹ مار کر خاتون خانہ کا باز توڑ دیا

سابقہ مقدمہ بازی پر ایک شخص نے بندوق کا بٹ مار کر خاتون خانہ کا باز توڑ دیا۔پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔طارق محمو دسکنہ ڈریال نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز بوقت ساڑھے سات بجے میرا بیٹا رضوان مغرب کی نماز پڑھ کر نکلا تو راستے میں اشتیاق اورمحمد عباس جو مسجد کے راستے میں کھڑے تھے نے میرے بیٹے رضوان کیساتھ ہاتھا پائی شروع کر دی ،میں اور میرے دونوں بیٹے نعمان اور فیصل شور شرابے کی آوازیں سن کر موقع پر پہنچے تو عباس ہمیں دیکھتے ہی اپنے گھر چلا گیا اور بندوق اٹھا کر لے آیا اور ہمارے گھر داخل ہو کر میری بیوی کو بندوق کے بٹ مارے جس سے میری بیوی کا بازو فریکچر ہو گیااور وہ گر گئی جس سے اس کے منہ پر بھی چوٹیں آئیں۔

نوجوان نے شور مچا کر اپنے ساتھ ہونے والی بدفعلی کی کوشش ناکام بنا دی

نوجوان نے شور مچا کر اپنے ساتھ ہونے والی بدفعلی کی کوشش ناکام بنا دی ۔پولیس تھانہ کلر سیداں نے 20 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔احسن علی سکنہ سوئی چیمیاں نے پولیس کو بیان دیا کہ میں کلرسیداں میں سلامت آٹوز ورکشاپ میں گاڑیوں کا کام کرتا ہوں ۔گزشتہ روز آڑھائی بجے دن ، مسمیان عاطف عرف بھٹو اورعدیل نے مسمیان ملک وسیم ،فیضان،جبران ،خضر،حسیب اورعمر جن کے ہمراہ 10/12 دیگر افراد بھی تھے بلا کر لے آئے اور مجھے ایک سوزوکی بولان میں ڈال کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بنک چوک کنوہا اور پھر سوئی چیمیاں پنڈ لے گئے جہاں انہوں نے میرے ساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کی جو میں نے مزاحمت کر کے ناکام بنا دی ۔جس کے بعد انہوں نے دوبارہ مجھے گاڑی میں ڈالا اور ورکشاپ کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

سابق کونسلر شاہد جمیل عباسی نے طوطا ڈھوک ڈھیری میں گزشتہ روز افطار ڈنر کا اہتمام

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق کونسلر شاہد جمیل عباسی نے طوطا ڈھوک ڈھیری میں گزشتہ روز افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں راجہ صغیر احمد،ایم سی کلر سیداں کے وائس چےئرمین چوہدری محمد ضیارب منہاس، ارکان ایم سی کلر سیداں شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،وائس چےئرمین یوسی کنوہا چوہدری شاہد گجر،کونسلر ز یوسی کنوہا عاصم صدیق،چوہدری محمد شفیق،لیگی رہنماء راجہ صغیر احمد، ملک ظہور،راجہ جاوید،عرفان کیانی،اشفاق کیانی،راجہ خرم،نمبردارچوہدری فرحت،عمران مظہر ،بھولہ عباسی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

مسز نثار تنویر شیرازی نے مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹوں کی بندر بانٹ پر شدید احتجاج

مسلم لیگ ن کی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی مسز نثار تنویر شیرازی نے مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹوں کی بندر بانٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جس نے کارکنان سے بمہ فیس تین سو کے قریب درخواستیں وصول کیں اور پھر امیدواروں کو تین بار لاہور طلب کیا مگر ٹکٹ کارکنوں کے بجائے پارلیمانی بورڈ کے قریبی عزیزوں کو دے دئیے گئے اور ٹکٹوں کی تقسیم میں قرابت داری کو معیار قرار دیا گیا۔پارٹی ٹکٹ پارلیمانی بورڈ کے ارکان کی بہنوں بیٹیوں بھتیجیوں اور قرابت داروں میں تقسیم ہو گئے اور حقیقی کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button