DailyNewsHeadline

London; M Ashraf wanted by police in Hounslow in connection with black magic scam

کالے جادو کے نام پر لاکھوں پونڈ ہتھیانے والے محمد اشرف کی لندن پولیس کا تلاش

لندن، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔
لوگوں کو کالے جادو کے نام پر بے وقوف بنا کر لاکھوں پونڈ ہتھیانے والے محمد اشرف کا اس وقت لندن پولیس ہر طرف تلاش کر رہی ہے۔ سینتیس سالہ محمد اشرف پر الزام ہے اس نے ایک خاتون سے ایک ہی وقت میں خطرناک کالے جادو کے نام پر چار لاکھ پونڈ ہتھیا لیے۔
ستاون سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے گھر کے دروازے کے ذریعے ملنے والے ایک کتا بچے میں خطرناک کالے جادو کے شکار افراد کے لیے سروس فراہم کرنے کا دعٰوی کیا گیا تھا۔ جب اس نے لیف لٹ پر موجود نمبر پر رابطہ کیا تو ایک مرد نے خاتون کو ساوتھ آل میں ایک مقام پر ملنے کا کہا۔
بعد میں اشرف نے مذکورہ خاتون کو مل کر کہا اس سے پہلے ملنے والے شخص کی موت واقع ہو گئی ہے اس لیے وہ اپنے فون سے اس کا نمبر اور اس کے سارے میسجز ڈیلیٹ کر دے جس پر خاتون کو اس پر شبہ ہوا اور اس نے پولیس کا اطلاع کر دی
جب خاتون نے اشرف سے مزید معلومات کی خطر سوالات کیے تو اس نے کہا کہ اسے واپس جانا ہے کیونکہ اسے اس سلسلے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تین ہفتوں بعد اشرف کا ایک بار پھر ساوتھ آل میں دیکھا گیا مگر پولیس کے مطابق اس وقت سے اب تک وہ غائب ہے۔
اشرف ایک ایشین مرد ہے اور وہ غیر قانونی حرکات کے لیے مشہور ہے پولیس نے اس کی ایک تصویر جاری کی ہے کئی بار اس نے اپنا نام علی بتایا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ برطانیہ کے وسطی علاقے مڈلینڈ میں رہائش رکھتا ہے۔

 

London; Muhammed Ashraf, 37, is wanted by police in connection with a scam which targeted people suffering from “dangerous black magic” and left a woman £400,000 out of pocket.

Muhammed Ashraf, of no fixed abode, is wanted for questioning by officers in Hounslow in connection with a scam which defrauded a 57-year-old woman out of more than £400,000 over two years.

The victim told officers that she had received a leaflet through her door in which claimed to provide services to people suffering from “dangerous black magic”.

“Ashraf is an Asian male who at the time of his alleged involvement in defrauding the victim had a beard and moustache. He is known to sometimes use the surname Ali, and may be residing in the Midlands.”

Show More

Related Articles

Back to top button