DailyNewsHeadline

Kahuta; PML-N Group announce to stand against Raja M Ali

مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد علی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کا سیاسی گروپ متحرک ہو کر میدان میں آگیا


مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کا سیاسی گروپ متحرک ہو کر میدان میں آگیا۔پرہجوم پریس کانفرنس میں حلقہ پی پی سات میں مسلم لیگ (ن) کے چار منتخب چیئرمینوں ، میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ ، بلال یامین ستی ، راجہ ظہور اکبر ، چوہدری شفقت نے آئندہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔ آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد آف مٹور نے چیئرمینوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ چار چیئرمینوں میں سے جس کو ٹکٹ ملا اس کو سپورٹ اور اسکی حمایت کرینگے ۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میرٹ پر ٹکٹ کا فیصلہ کرے ۔ دو مرتبہ وزیر اعظم کی کہوٹہ اور نرڑ آمد کے موقع پر منتخب مسلم لیگی ایم پی اے نے جلسہ میں شرکت نہ کرکے مایوس کیا ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمینوں میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ ،بلال یامین ستی ، راجہ ظہور اکبر ،چوہدری شفقت نے کہا کہ ہم نے حلقہ پی پی سات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے لیئے درخواست جمع کرادی ہے ۔ ہم چاروں میں سے جس کو بھی ٹکٹ ملا ۔ اس کی حمایت کرینگے ۔ اس موقع پر راجہ صغیر احمد آف مٹور آزاد میدوار نے اعلان کیا ۔کہ چاروں میں سے جس امیدوار کو ٹکٹ ملا ۔ را جہ صغیر اس کی حمایت کرے گا ۔ چیئرمین نرڑ بلال یامین ستی نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے راجہ محمد علی پر کڑی تنقید کی ۔ اور کہا کہ دو مرتبہ وزیر اعظم کہوٹہ او رنرڑ تشریف لائے۔ مگر ایم پی اے راجہ محمد علی نے جلسوں میں شرکت نہ کی ۔ جس سے ہمیں مایوسی ہوئی ۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی نے اپنی جانب سے مذکورہ چیئر مینوں کوحمایت کا مکمل یقین دلایا ۔ اور کہا کہ ان چیئرمینوں میں سے جس کو ٹکٹ ملا۔ اس کی حمایت اور سپورٹ کرونگا ۔

Kahuta; Four PML-N candidates have openly come out and announced to stand against Raja Mohammad Ali, The four are Major (r) Raja Abdul Rauf, Bilal Yamin Satti, Raja Zahoor Akbar and Ch Shafqat Mahmood.

The four in their press conference said who ever gets the party ticket the three remaining will support the candidate who gets the ticket.

in another twist Independent candidate Raja Mohammad Sagheer said that he will support against Raja Mohammad Ali which ever candidates get the ticket.

سابق سٹی ناظم کہوٹہ بابائے بلدیات غلام ربانی قریشی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
سابق سٹی ناظم کہوٹہ بابائے بلدیات غلام ربانی قریشی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ۔ مرحو م کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب راجہ محمد علی ، سابق چیف جسٹس (ر) سردار اسلم ، غلام مرتضیٰ ستی ، کرنل (ر) شبیر اعوان ، طارق مرتضیٰ ، آصف شفیق ستی ، سید امیر احمدشاہ ہمدانی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات ہر مکتبۂ فکر کے لوگو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ دعائے قل بروز جمعرات شام 6بجے قریشی ہاؤس کہوٹہ میں ہوگی ۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button