Kallar Syedan; Eight arrested for bank robbery in Hayal Pindora
کلر سیداں پولیس نے حیال پنڈورہ میں بنک ڈکیتی میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا
کلر سیداں پولیس نے حیال پنڈورہ میں 30 نومبر 2017میں بنک ڈکیتی میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔گرفتار ہونے والوں میں رحیم اللہ سکنہ کہوٹہ،اسد محمود،راشد حسین،عبید الرحمان،احسان محمود سکنائے کوٹلی ستیاں،ملک عاشق سکنہ راولپنڈی اور زین العابدین سکنہ گف شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ شاہ باغ میں ڈکیتی کی واردات کا بھی انکشاف کیا ہے اور اس ڈکیتی کی واردات کی نشاندہی رحیم اللہ نے کی تھی تا ہم مزاحمت کے دوران گولی چل جانے کے باعث ڈکیتی کی واردات ناکام ہو گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق 30 نومبر 2017 کو کلر سیداں کے نواحی علاقہ حیال پنڈورہ میں واقع حبیب بنک میں دن دیہاڑے 8 کے قریب نامعلوم نقاب پوشوں نے اسلحہ کی نوک پر بنک کے منیجر اور دیگر عملے کو یرغمال بنا کر تقریبا چار لاکھ روپے کی کیش لوٹ لی تھی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق بنک ڈکیتی کی واردات کی نشاندہی زین العابدین سکنہ گف نے کی تھی۔دریں اثناء ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ 16 فروری کو شاہ باغ میں ہونے والی ڈاکیتی کی واردات میں وہ ملوث ہیں تا ہم مزاحمت کے دوران گول چل جانے کے باعث یہ واردات ناکام ہو گئی تھی اور ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا تھا۔یاد رہے کہ ارشد بٹ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ وہ شاہ باغ میں اپنی سونے کی دکان بند کر کے گاڑی میں واپس گھر آ رہے تھے جہاں ملزمان نے ان کی گاڑی روک کر اسلحہ کی نوک پر ان سے دو کلو سونا اور ایک لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی تھی۔
Kallar Syedan; Kallar syedan police have arrested eight men for alleged bank robbery at Habib Bank branch in Hayal Pindora near Sir sooba shah.
The eight men are all from Kallar syedan, Kahuta and Kotli Sattian, The gang admitted to their robbery after being arrested in Shah Bagh in a failed robbery.