DailyNews

Watford; Public meeting held in Watford under community forum

وٹفورڈ کمیونٹی فورم کا مشترکہ اجلاس,دوران اجلاس کمیونٹی فورم کی کارکردگی

وٹفورڈ کمیونٹی فورم کا مشترکہ اجلاس زیرصدارت چوہدری محمد شاہپال منعقد ہوا۔ اجلاس میں امجد امین بوبی، چوہدری محمد افسر، شفقت اقبال، شہزاد اقبال، چوہدری مجید و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ دوران اجلاس کمیونٹی فورم کی کارکردگی، سوشل سرگرمیاں، پاکستان میں نگران وزیراعظم کی تقرری پر تارکین وطن میں تشویش، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، وٹفورڈ کے مقامی مسائل، آزاد کشمیر میں کرپشن، سرکاری اداروں کی آزادی کشمیر میں تعمیر و ترقی میں عدم دلچسپی، گڈ گورننس کی ناکامی، ضلع کوٹلی میں عوام کو مضر صحت پانی کی سپلائی، آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نام پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر حکومت آزاد کشمیر کی مسلسل خاموشی و دیگر معاملات کو زیربحث لایا گیا۔ دوران اجلاس چوہدری محمد شاہپال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں حکومت اور اپوزیشن ابھی عبوری مدت کیلئے نگران وزیراعظم نہ لاسکی۔ سپریم کورٹ کا کوئی بھی ریٹائرڈ جج نگران وزیراعظم بن سکتا ہے جو ملک میں آزادانہ منصفانہ انتخابات کراسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر کی وجہ خاندانی سیاست، سرمایہ دارانہ اور وڈیرہ شاہی و سرمایہ دارانہ نظام برقرار رکھنا ہے، عوام ایسی جمہوریت کسی صورت قائم نہیں ہونے دیں گے۔

Watford; A Public meeting was held under community forum, the meeting was held under the guidance of Ch M Shapal and discussed local and political situation in Pakistan.

Show More

Related Articles

Back to top button