Kallar Syedan; Parvez Akhtar registers attempted murder case in Manianda.
پرویز اختر ولد عبدالکریم قوم منہاس راجپوت سکنہ ڈھوک گلی والی منیاندہ تحصیل کلرسیداں پر قاتلانہ حملہ
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔پرویز اختر ولد عبدالکریم قوم منہاس راجپوت سکنہ ڈھوک گلی والی منیاندہ تحصیل کلرسیداں پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی درج کراتے ہوئے بیان میں کہاکہ وہ رات کو تقریبا 8بجے بخیریت اپنے گھر سے دوست ٹھیکدار پرویز کے گھر جانے کے لیے نکلا تو حویلی کے گیٹ کے باہر عاقب محمود ولد عنصر محمود سکنہ دیہہ جس کے ساتھ ایک نامعلوم شخص تھے عاقب محمود نے مجھے پسٹل بور 30سے فائر کیے جو مجھے بائیں پنڈلی پر لگے میں گر گیا تو فائر کی آواز سن کر میرا بھتیجا آصف جاوید ولد جاوید اختر،عبدالرحمن ولد عبدالحق ساکنائے دیہہ آگئے جہیں دیکھ کر عاقب محمود وغیر ہ پسٹل لہراتے ہوئے موقع سے بھاگ گئے وجہ عناد عاقب محمود وغیرہ نے 6ماہ قبل میرے بیٹے کو قتل کیا تھا جو وہ مجھ سے راضی نامہ کرنا چاہتے تھے میں نے راضی نامہ نہ کیا جس رنجش کی بنا پر عاقب محمود وغیرہ نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کر کے سیدھے فائر مارکر سخت زیادتی کی ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے
محکمہ زراعت کے اشتراک سے حکومت پنجاب کی طرف سے دوبیرن کلاں میں پلانٹ کلینک کا انعقاد
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ محکمہ زراعت کے اشتراک سے حکومت پنجاب کی طرف سے دوبیرن کلاں میں پلانٹ کلینک کا انعقاد محکمہ زراعت توسیعی کا دوبیرن کلاں میں پانٹ کلینک کا انعقاد کیا گیا جس میں سید ندیم حسین شاہ اور جمیل احمد بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ پلانت کلینک پر کسانوں کو فصلوں کی بیماریوں اور جڑی بوٹیوں کے بچاو کی روک تھام کے بارے میں آگاہی اور مفید مشورے دیئے جائیں گئے تاکہ کاشتکار نقصان سے بچ سکیں اور فصلوں سے زیادہ سے زیادہ پیداوار ممکن ہو سکے
سرصوبہ شاہ کے مقام پر رات کی تاریکی میں ڈاکو نے روڈ پر پتھر رکھ کر ناکہ
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔شاہراہ کشمیر پر سرصوبہ شاہ کے مقام پر رات کی تاریکی میں ڈاکو نے روڈ پر پتھر رکھ کر ناکہ لگا کر گاڑیوں کو لونٹے کی کوشش پڑولنگ پولیس شاہ خاکی کی معمول گشت کی وجہ سے ناکام ہو گی تفصیلات کے مطابق شاہراہ کشمیر پر جمعرات کی رات کو مسلح ڈاکو نے سڑک پر بھاری پتھر رکھ کر سڑک بلاک کر کے گاڑیوں کو لونٹے کی کوشش کی پڑولنگ پولیس کی معمول گشت کے دوران ڈاکو پولیس وین کو دیکھ کر قریبی جنگل میں غائب ہو گئے
دوبیرن کلاں شہر میں کاروائی کی گئی جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ٹریفک وارڈن کلرسیدا ں کی جانب سے گاڑیوں کے کالے شیشے ،فینسی نمبر پلیٹ ،پریشر ہارن گاڑیوں کے خلاف دوبیرن شہر میں انچارچ وارڈن پولیس غلام شبیر کی دبنگ کاروائی جس میں متعد د گاڑیوں کے چلان اور جرمانے کیے گئے اس موقع پر انچار چ وارڈن پولیس تحصیل کلرسیداں غلام شبیر نے میڈیا کو بتایا کہ شہر میں نو پارکنگ ،فینسی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا اس حوالے سے ٹریفک پولیس کو شکایات بھی موصول ہورہی تھیں ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبیرن کلاں شہر میں کاروائی کی گئی جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی