اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)محمدانجم ملک.تحصیل گوجرخان میں ترقیاتی منصوبوں کا سہرا سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے سر ہے چوہدری محمد سعید آف ڈاورہ.تفصیلات کے مطابق یونین کونسل اسلام پورہ میں گیس منصوبہ راجہ پرویز اشرف نے بحثیت وزیراعظم شروع کیاتھا،اور اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنے صوابدیدی اختیارات استمال کرتے ہوئے اٹھارہ کروڑ روپے کی خطیر رقم کا اجرءبھی کیاتھا،آئین پاکستان کے مطابق وزیراعظم کے منظور کیئےگے ترقیاتی منصوبوں کو نہ کوئی بند کرواسکتاہے اور نہ ان منصوبوں کو کسی دوسرے حلقے میں منتقل کیا جاسکتاہے ان خیالات کا اظہار سئنیر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد سعید نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انکا کہناتھا کہ2013 کے جنرل الکیشن سے قبل مسلم لیگ ن کی قیادت نے گیس کے عظیم عوامی منصوبے پر سٹے آڈر لے لیاتھا، جس کی وجہ سے وہ خطیر رقم آئل اینڈ گیس کے فنڈز میں دوسال تک پڑی رہی،جس پرسابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے مختلف عدالتوں میں کیس دائر کیئے اور بلآخر سٹے آڈر خارج کر دیئے گے،سٹے آڈر کے خاتمے کے بعدجب اس منصوبے پر دوبارہ کام کا آغاز کیاگیاتوموجودہ حکومت کے وہی نمائندے اس کام کا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں،جہنوں نے پانچ سال قبل اس عوامی منصوبے کو رکوا دیاتھا،چوہدری محمد سعید کامذید کہناتھا کہ گیس منصوبے کے لیے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے جن علاقوں کی منظوری دی تھی ان میں سوہاوہ مرزا،موہڑبھٹیاں،حاجی نذیرٹاون،ڈہوک درکال.ڈہوک چوہدری نذر حسین،ڈہوک چھنی اور اسلام پورہ شامل ہیں اگر ان علاقوں میں سے کسی بھی موضع یا گاوں کو سیاسی بنیادوں پر خارج کیاگیا تو اس پر شدید عوامی رد عمل سامنے آئے گا،اور عوام اپنے حق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،