DailyNews

Kahuta; MPA Raja M Ali gives grant for road work in UC Moawra

یوسی مواڑہ موضع گھڑیٹ ڈھوک بڑیاڑی کا عوامی مطالبہ حل۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
یوسی مواڑہ موضع گھڑیٹ ڈھوک بڑیاڑی کا عوامی مطالبہ حل۔ ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی نے بڑیاڑی روڈ کے لیے لاکھوں روپے کی خطیر گرانٹ جاری کر دی کام بھی مکمل ہو گیا ۔ ممتاز مسلم لیگی راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کا مذکورہ سٹرک کا دورہ کام کو معاری قرار دیا ۔ معززین علاقہ کا راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کی وساطت سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین ۔ آمدہ الیکشن میں بھی بھر پور ساتھ دیتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب کر نے کی یقین دھانی ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مواڑہ کے موضع گھڑ یٹ ڈھوک بڑیاڑی کو جانے والی سڑک وہ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا تھا جس کو دیکھتے ہوئے معززین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی سے فی الفور رابطہ کیا جنہوں نے ان کی درخواست پریوسی مواڑہ موضع گھڑیٹ ڈھوک بڑیاڑی کی سڑک کے لیے لاکھوں روپے کا فنڈ ر ریلز کر دیا جسکاشروع ہوتھا اور اب مکمل ہو گیا ۔فنڈز کی ترسیل پر معززین علاقہ کا راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کی وساطت سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔اس موقع پر مسلم لیگ ن یوسی مواڑہ کے صدر وجنر ل سیکرٹری راجہ ناہید رزاق اور ٹھکیدار حسن بھی موجود تھے ۔

سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ۔وزیر اعظم سے کے آر ایل اور کروٹ پروجیکٹ میں مقامی بے روزگار نوجوانوں کونوکریاں دینے کی اپیل ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم اسلامی جہموریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی سے کہوٹہ شہر کے مسلم لیگی وفد نے ملاقات کی جس میں کہوٹہ کے مسلم لیگی عہدیدار اور ورکر موجود تھے ۔ممتاز مسلم لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہوٹہ سٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے کہا کہ کے آر ایل اورکروٹ پروجیکٹ میں مقامی بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت میں ترجہی دی جائے انہوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ ناں صرف ہمارے بلکہ پورے پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اس لیے میں اپنے پیشے سے وابستہ ڈیڑ ھ لاکھ کے قریب پیرمیڈیکل سٹاف کا کینبٹ سے پاس ہونے والے ایلائیڈ ہلیتھ بل کو پارلیمنٹ میں پیش کر نے کی استداعا کر تا ہوں تاکہ محکمے کے ملازمین کا یہ درینہ مسلہ حل ہو سکے انہوں نے وزیر اعظم سے استداعاکیا کہ کہوٹہ کی عوام سے میاں محمد نواز شریف اور آپ کے کیے ہوئے وعدے جس میں روڈ ، بجلی ،گیس ،تفریفی مقام ، اسٹیٹ آف آرٹ ہسپتال اور یونیورسٹی کے قیام جیسے وعدوں کو حتی الامکان تکمیل کیا جائے ۔انہوں نے کہوٹہ مونسپل کے مسائل کو ترجہی بنیادوں پر بھی حل کر نے کا مطالبہ کیا وفد کی جانب سے ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی جانب سے پیش کیے گے تما م مطالبات کا خیر مقدم کیا گیا ۔

ماہ رمضان میں اپنے عطیات ، زکوۃ اور خیرات مستحق افراد کو دیں, عبد المجید مغل

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
عبد المجید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماہ رمضان میں اپنے عطیات ، زکوۃ اور خیرات مستحق افراد کو دیں تاکہ وہ بھی رمضان اور عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ ماہ رمضان میں زیادہ سے زیاہ نیک کام کر کے اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرنی چاہے کیونکہ ماہ رمضان نیکیوں کا خزانہ ہے مقدس ماہ ہمیں اخوت اور برداشت کا سبق دیتا ہے۔ اس ماہ میں اپنے اردگرد عزیز و اقارب میں غریب بہن بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔ کیونکہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی سبق دیتا ہے۔ ان خیالات کااظہارمعروف سیاسی و سماجی شخصیت عبد المجید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ آپ روزہ رکھ کر اللہ تعالی کی عبادت سے غافل ہو جائیں اس کا ذکر نہ کریں جھوٹ بولیں یا سارا دن سو کر گزاریں صرف بھوکا پیاسا رہنا روزہ نہیں بلکہ روزے کی حالت میں مومن صبح سے شام تک کوئی شے نہیں کھاتا پیتا روزہ آنکھ ،کان ،زبان اور دل کا بھی ہوتا ہے روزے کی حالت میں کسی کا دل نہ دکھائیں کسی کو گالی نہ دیں بلکہ نماز پڑہیں قرآن پاک کی تلاوت کریں ذکر از کار کریں اگر یہ تمام کام کرتا ہے تو حقیقی معنوں میں یہ روزہ ہے کیونکہ اللہ تعالی کو انسان کی بھوک پیاس کوئی غرض نہیں وہ تو آپ کے اعمال کے بدلے میں آپ کو جنت یا دوزخ کا حقدار بنائے گا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک عبادتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں آپ جتنی نیکیاں کرتیں ہیں اس کا اجرو ثواب آپ کو کئی گنازیادہ ملتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کر کے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی جائے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button