Rawat; Teacher shot dead in Bangharail
تھانہ روات کے علاقہ بھنگڑیل کا رہائشی 22 سالہ سکول ٹیچر پر اسرار طور پر قتل
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) موبائیل فون پر کال سننے کے بعد گھر سے نکلنے والاتھانہ روات کے علاقہ بھنگڑیل کا رہائشی 22 سالہ سکول ٹیچر پر اسرار طور پر قتل ،نعش واقعہ کے چند گھنٹوں بعد بسالی کے قریب سے ملی پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کو5 گولیاں لگیں اور وہ غیر شادی شدہ تھا قاتلوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا روات پولیس کے مطابق نواحی گاؤں بھنگڑیل کا رہائشی روات کے ایک نجی تعلیمی ادارے کا سکول ٹیچر عادل اشرف ولد محمد اشرف گزشتہ روز افطاری کے بعد گھر سے باہر نکلا اور رات گئے تک واپس نہ پہنچا جسے بعد ازاں نامعلوم ملزمان نے اغواء کے بعدفائرنگ کر کے قتل کر دیا اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نعش بنگیال کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے مقتول نوجوان کے لواحقین کے مطابق انکی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی یا رنجش نہیں تھی تاہم روات پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر تفتیش ایچ آئی یو صدر سرکل کے سپرد کر دی مگر تاحال قاتلوں کے بارے میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی عوام علاقہ نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے واقعہ کا فوری نوٹس لیکر قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انھیں کیفرکردار تک پہنچانے کی اپیل کی ہے ۔
تھانہ روات سے دوسری بار لائن حاضر ہونیوالا تھانیدار افسران بالا کے احکامات کے سامنے ڈٹ گیا
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات سے دوسری بار لائن حاضر ہونیوالا تھانیدار افسران بالا کے احکامات کے سامنے ڈٹ گیا روانگی سے پھر انکار ،عوام علاقہ میں تشویش تفصیلات کے مطابق تھانہ روات میں عرصہ دو سال سے تعینات سب انسپکٹر رانا اکبر کو عوامی شکایات پر جب بھی تبدیل کیا گیا تو اس نے عملدرآمد کی بجائے تبادلہ ہی منسوخ کروا لیا گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مذکورہ کرپٹ سب انسپکٹر رانا اکبر کو یکے بعد دیگرے2 بار لائن حاضر کیا گیا مگر اس نے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں اور کئی دن گزرنے کے باوجود تھانہ روات سے دوسری مرتبہ بھی روانگی رکوا لی اور جائے تعیناتی آمد نہ کروائی اس سلسلہ میں محرر تھانہ روات اصغر نے مؤقف جاننے پر بتایا کہ سب انسپکٹر رانا اکبر لائن حاضر ہو چکا ہے مگر افسران کا حکم ہے کہ ڈکیتی کے مقدمہ کی تفتیش جب مکمل ہو جائے تو پھر اسکی روانگی کی جائے عوام علاقہ نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے تبادلہ کے احکامات پر عملدرآمد کی اپیل کی ہے ۔