Kallar Syedan; Carpet road from Sardar Market built with low standard material
کروڑوں کی لاگت سے سردار مارکیٹ سے ددھوچھہ کارپٹ روڈ کی غیر معیاری تعمیر ثابت ہو گئی
کروڑوں کی لاگت سے سردار مارکیٹ سے ددھوچھہ کارپٹ روڈ کی غیر معیاری تعمیر ثابت ہو گئی ،سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا رعلی خان نے یوسی مغل کے سیاسی سماجی رہنما چوہدری عامر وسیم کی شکایت پر پنجاب ہائی وے کے ریٹائر ڈ و حاضر سروس افسران اورانجنئیروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے سربراہ عباس خان تھے کمیٹی میں ایس ای ہائی وے چوہدری محمد شفیق دیگر افسران اور انجنئیر بھی شامل تھے ۔کمیٹی کے ارکان نے روات کلر روڈ سردار مارکیٹ سے ددھوچھہ زیر تعمیر کارپٹ روڈ کا معائنہ کیا اور اس میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔کمیٹی کے ارکان کے مطابق کام غیر معیاری کیا گیا اور کمپیکشن نہ ہونے کے باعث کئی مقامات سے سڑک زمین میں دھنس گئی ،سڑک کے اطراف میں نالے بھی سڑک کے باالکل قریب تعمیر کر کے حادثات کے امکانات کو بڑھایا ہے ۔کمیٹی نے عامر وسیم کی شکایت کو درست قرار دیا انجنئیروں پر مشتمل کمیٹی اپنی یہ رپورٹ آئندہ ایک دو دنوں میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پیش کر د ے گی۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف آج بروز جمعرات ضلع راولپنڈی کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کریں گے
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف آج بروز جمعرات ضلع راولپنڈی کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کریں گے الیکشن کمیشن بھی دلائل دے گا یوسی بشندوٹ کے چیئر مین محمد زبیر کیانی نے عبدالرازق ایڈووکیٹ اور محمد یونس بھٹی ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دی کہ حلقہ بندیوں میں کلر سیداں کی چھ یوسیز اور بلدیہ کلر سیداں کو پی پی 7کہوٹہ تین یوسیز بھلاکھر ،گف اور غزن آباد کو پی پی 10چکری اور یوسی بشندوٹ کو پی پی 9دولتالہ کے ساتھ منسلک کر کے زیادتی کی گئی ہے ہمیں اپنی ملحقہ یوسیز کی طرح پی پی 10کا حصہ بنایا جائے ۔چیئر مین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود، راجہ گلستان خان، چوہدری عابد خان ،نمبردار اسد عزیز نے چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت کو درخواست دی کہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ قیام پاکستان سے مری کا حصہ چلا آ رہا ہے مگر اس بار الیکشن کمیشن نے اپنے ہی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے این اے 58گوجرخان جبکہ بلدیہ کلر سیداں قانون گو حلقہ کلر سیداں کی یوسیز اور راولپنڈی کے قانون گو حلقہ ساگری کو مری سے منسلک کر دیا گیالہذا چوآخالصہ کو واپس مری سے منسلک کیا جائے ۔سابق چیئر مین یوسی ساگری بابو غضنفر نے درخواست دی کہ قانون گو حلقہ ساگری کو مری سے منسلک کرنا زیادتی کی بات ہے چوآخالصہ اور ساگری کی آبادی مساوی ہے چوآخالصہ کو اپنے حلقے این اے 57میں شامل کر کے ساگری قانون گو حلقہ کو این اے 58گوجرخان کا حصہ بنایا جائے ۔
آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے پی ٹی آئی کے پانچ، پی پی 7 سے پانچ جبکہ پی پی 10 سے تین امیدواروں نے ٹکٹوں کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروا دیں
آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے پی ٹی آئی کے پانچ، پی پی 7 سے پانچ جبکہ پی پی 10 سے تین امیدواروں نے ٹکٹوں کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروا دیں۔صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب عامر محمود کیانی اور جنرل سیکرٹری انجینئرعطااللہ شادی خیل پر مشتمل پینل نے امیدواروں کے چناؤ کیلئے انٹرویو لئے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کیلئے تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید،سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی،صداقت علی عباسی،ساجد عباسی اور سردار سلیم کے نام سامنے آئے ہیں۔اسی طر پی پی 7 میں سابق ٹاؤن ناظم کلر سیداں ملک سہیل اشرف،سابق ٹاؤن ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمودمرتضی،ہارون کمال ہاشمی،راجہ وحید جنجوعہ اور جنید شاہ جبکہ پی پی 10 کیلئے چوہدری محمد امیر افضل،راجہ وحید قاسم اور راجہ حسیب کیانی اور دیگر کے نام شامل ہیں۔
سکیورٹی سپروائزر نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ موہڑہ دھیال میں نصب موبائل کمپنی کے ٹاور سے26 عدد بیٹریاں کسی دوسرے ٹاور پر شفٹ کرنے کا جھانسا دے کر ہتھیا لیں
سکیورٹی سپروائزر نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ موہڑہ دھیال میں نصب موبائل کمپنی کے ٹاور سے26 عدد بیٹریاں کسی دوسرے ٹاور پر شفٹ کرنے کا جھانسا دے کر ہتھیا لیں اور بیٹریاں چوری ہو جانے کا ڈرامہ رچا کرسکیورٹی گارڈ کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا جس پر سکیورٹی گاڑی نے سکیورٹی سپروائزر سمیت تین افراد کیخلاف کارروائی کیلئے تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی ۔محمد الیاس ولد دادن خان سکنہ موہڑہ دھیال نے تحریر ی درخواست میں بیان کیا ہے کہ موبائل کمپنی کا ایک عدد ٹاور موہڑہ دھیال میں نصب ہے جہاں میں بطور سکیورٹی گارڈ اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔ چند ایام قبل رات دو بجے کے قریب اشتیاق حسین جو کہ سیلولر کمپنی میں بطور سکیورٹی سپروائزر ہے دو نامعلوم افراد کے ہمراہ ٹاور پر آیا اور کہا کہ 26 عدد بیٹریاں ایمرجنسی کی وجہ سے کسی دوسرے ٹاور پر شفٹ کرنی ہیں جس پر وہ بیٹریاں ہمراہ لے کر چلا گیا۔ دو دن بعد ایک اور آدمی جو خود کو سپروائزر کہہ رہا تھا میرے پاس آیا اور کہا کہ میں ٹاور کا انچارج ہوں اور جو بیٹریاں اشتیاق حسین لے کر گیا ہے وہ اس سے چوری ہو گئی ہیں لہذا اور اس معاملے کو دبانے کیلئے کسی دکان سے بیٹریاں خریدنی ہونگی جس کی آدھی قیمت تم دو گے جبکہ باقی کی قیمت میں خود ادا کرونگا بصورت دیگر تمہارے خلاف بیٹریاں چوری کرنے کے جرم میں مقدمہ بھی درج ہو سکتا ہے ۔
پچاس کے قریب گاڑیوں کے چالان
سٹی ٹریفک پویس راولپنڈی کیمرہ سکواڈ انچارج انسپکٹر عدنان نے ڈی ایس پی رانا شاہد کی نگرانی میں دیگر عملے کے ہمراہ گزشتہ روز کلرسیداں روات روڈ ٹیالہ موڑ کے قریب ناکہ بندی کر کے پر تیز رفتاری ، سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائی کر تے ہوئے پچاس کے قریب گاڑیوں کے چالان کئے تیز رفتاری پر کیمرے کے ذریغے درجنوں سے زائد گاڑیوں کو اس زد میں آنے پر بھاری جرمانے بھی کئے اس موقع پر سٹی ٹریفک پویس راولپنڈی کیمرہ سکواڈ انچارج انسپکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سی ٹی او راولپنڈی کپیٹن ( ر) محمد بلال احمد کی خصوصی ہدایت پر ضلع راولپنڈی کے مختلف علاقوں، کو ہ مری، مہر آباد ، ٹیکسلا، سالگراں، کہوٹہ ،کلرسیداں میں کیمرہ نصب کیا جاتا ہے تاکہ بڑھتے ہو ئے حادثات میں کمی آسکے کیمرے کی وجہ سے 75فیصد حادثات میں واضع طور پر کمی آئی ہے ہفتہ وار کلرسیداں میں حادثات کی روک تھام کیلئے کیمرہ لگا جاتا ہے تاکہ کلرسیداں روات روڈ پر ہو نے والے حادثات میں نمایاں کمی آئے انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھر پور کاروائی کی جاتی ہے
راجہ محمد گلزار خان انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز جمعرات دن ساڑھے گیارہ بجے کلر سیداں کے قریب گاؤں چک مرزا میں ادا کی جائے گی
لند ن کے قریب چشم میں مقیم راجہ محمد ندیم ،راجہ محمد شاہد کے والد راجہ محمد گلزار خان انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز جمعرات دن ساڑھے گیارہ بجے کلر سیداں کے قریب گاؤں چک مرزا میں ادا کی جائے گی ۔