DailyNews

Kahuta; PM Meets with PML-N officials

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین وممبران اور مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی ملاقات

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین وممبران اور مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی ملاقات کھلی کچہری کا منظر پیش کرنے لگی ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تمام مسلم لیگی شرکاء سے ان کی نشستوں پر جاکر مصافہ کیا ۔ اور فرداََ فرداََ خیریت ومسائل دریافت کیئے۔ وزیر اعظم کی معاونت معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کی ۔ اس موقع پر مسلم لیگی عہدیداران اور کارکنان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ حلقہ بھر میں ترقیاتی کام اور گیس کی فراہمی زور وشور سے جاری مگر میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں نظریاتی مسلم لیگیوں اور شیر کے ٹکٹ پر منتخب کونسلر کو ترقیاتی منصوبوں ، فنڈز میں مسلسل نظر انداز کر کے تحریک انصاف کو شہر میں فنڈز دیئے جارہے ہیں ۔ مامے چاچے کی سیاست کو فروغ دے کر مسلم لیگ (ن) کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔ مسلم لیگی ورکرز نے کہا کہ وزیراعظم شا ہد خاقان عباسی اور ہمارے قائد میاں نواز شریف ’’ ووٹ کو عزت دو ‘‘ کے نعرے پر الیکشن مہم اور انتخابی جلسے کررہے ہیں ۔مگر کہوٹہ شہر میں چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ مسلم لیگی کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے دورہ کہوٹہ کے اعلانات پر فوری عمل کرایا جائے ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تمام شکایات ،مسائل اور تجاویز ومطالبات غور سے سننے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ آئندہ الیکشن (24)/(25) جولائی کو ہونگے ۔ عوام جو فیصلہ کریں وہی آنا چاہیئے ۔ اہلیان حلقہ کی (30) سالہ محبت ناقابل فراموش ہے ۔ عوام نے بار بار عزت دی اور آٹھ بار ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو نا میرے لیئے باعث اعزاز اور اہلیان حلقہ کی محبت ، پیار وخلوص ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ راولپنڈی سے کہوٹہ موٹروے کی تعمیر ،کہوٹہ شہر کے ارد گرد بائی پاس اور یونیورسٹی ، پانی ، گیس کی فراہمی کے منصوبوں کا آغاز جلد ہوگا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کی وجہ سے ترقیاتی فنڈز بند کر دیئے گئے ہیں ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ہمارے حلقہ میں سیاست کا منفرد مقام ہے ۔ (6) سے آٹھ یونین کونسلز کے اضافے سے حلقہ مزید بڑا ہو گیا ہے ۔ کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں کامیابی مسلم لیگ (ن) حاصل کرے گی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملک اور حلقہ بھر میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں مکمل ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے دس سال تک ملک پر حکومت کی ۔ پیپلز پارٹی بھی بار بار حکومت میں آئی ۔مگر کام کرنے کا کریڈٹ صرف مسلم لیگ (ن) کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کہوٹہ میں یونیورسٹی کا قیام جلد ہوگا ۔ حکومتیں ووٹ کے فیصلے سے آتی ہیں ۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ ڈا کٹر عارف قریشی ، صدر مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کہوٹہ راجہ سعید احمدایڈووکیٹ ، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ ، کونسلروں قاضی عبدالقیوم ، قاضی اخلاق احمد ، راجہ غلام حسین ، غلام مرتضیٰ کھٹڑ نثا ر کھٹڑ ، قریشی محمود نے مسائل پیش کیئے ۔ اور شاہد خاقان عباسی کی گرانقدر خدمات اور مسلم لیگ (ن) سے ثابت قدمی ، وفاپر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اصل مقصد صرف ملاقات تھا ۔ مصروفیات کے باعث ملنا مشکل ہے ۔ عوام کے خلوص ، پیار ومحبت کو بھول نہیں سکتا ۔

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و ایم پی اے راجہ محمد علی نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے۔ کہ عوام علاقہ کی بلا تفریق خدمت کروں ۔گزشتہ پانچ سالوں میں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ آج بھی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کروڑوں کے منصوبے جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ دیہی روڈ پروگرام کے تحت حلقہ پی پی سیون میں سڑکوں کا جال بچھا یا۔ جبکہ ہر یونین کونسل میں بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی ورکروں کی مشاورت سے کڑوروں کے ترقیاتی کام کرائے ۔تھوہا خالصہ میں دس کروڑ ریسکو1122کی بلڈنگ اے سی بس سروس کا اجراء اور درجنوں سکولوں کو اپ گریڈ کرا کر کروڑوں روپے کے فنڈز مہیا کرنے کے لیے چھ کروڑ روپے جاری ہیں۔ راجہ محمد علی نے کہا کہ عوام علاقہ نے ہمیشہ مجھے پیارو محبت دیا۔ انشا اللہ آئندہ الیکشن میں بھی عوام کارکردگی کی بنیاد پر میرا بھرپور ساتھ دیں گے۔ اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button