Kallar Syedan; fatal accident near Chappar, One dead
تیز رفتار مسافر گاڑی کی ٹکر سے 8سالہ بچی جاں بحق،حادثہ کلر پنڈی روڈ پر چھپر کے مقام پر پیش آیا
تیز رفتار مسافر گاڑی کی ٹکر سے 8سالہ بچی جاں بحق،حادثہ کلر پنڈی روڈ پر چھپر کے مقام پر پیش آیا مسافر گاڑی RIB4099کلر سیداں سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ چھپر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑی 8سالہ شنوبا دختر اسدکو ٹکر مار دی اسے ریسکیو 1122کلر سیداں نے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کیاجہاں اس نے دم توڑ دیا ۔مسافر گاڑی کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے سٹی ٹریفک پولیس نے مسافر گاڑی کو پولیس چوکی چوکپنڈوری میں بند کر دیا۔
یوٹیلیٹی سٹور چوآخالصہ میں رمضان کے دوران بھی آٹا ہے نہ چینی شہریوں کا شدید احتجاج
یوٹیلیٹی سٹور چوآخالصہ میں رمضان کے دوران بھی آٹا ہے نہ چینی شہریوں کا شدید احتجاج ،مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے رمضان المبارک کے دورا ن لوگوں کو ضروری اشیا سستے داموں فراہم کرنے کے لیے یوٹیلیٹی سٹور کو بھاری سبسڈی دی مگر چوآخالصہ کے یوٹیلیٹی سٹور میں آٹا دستیاب ہے نہ ہی چینی ۔عوام یہ پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ انہیں بتایا جائے کہ چوآخالصہ یوٹیلیٹی سٹور کا آٹا اور چینی کہاں پر سمگل کئیے جا رہے ہیں ؟یہ صورتحال نا قابل برداشت ہے انہوں نے کمشنر راولپنڈی سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
سر صوبہ شاہ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران 13 کے قریب دکانداروں کو مجموعی طور پر 18 ہزار روپے جرمانہ
اسپیشل پرائس مجسٹریٹ منصور احمد مرزا نے سر صوبہ شاہ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران 13 کے قریب دکانداروں کو مجموعی طور پر 18 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔عوامی حلقوں کی جانب سے انہیں اطلاع دی گئی تھی کہ سرصوبہ شاہ میں مرغی فروشوں اور دیگر دکانداروں نے من مانے ریٹس لگا کر گاہکوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے جس پر وہ فوری طور پر سرصوبہ شاہ پہنچ گئے اور اس دوران مرغی مہنگے داموں فروخت کرنے پر پانچ مرغی فروشوں جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ سے ہٹ کر مہنگے داموں سبزی اور فروٹ فروخت کرنے پر 08 دکانداروں کو جرمانے عائد کئے۔
ڈاکٹر جنید کی نانی انتقال کر گئیں نماز جنازہ لونی سلیال میں ادا کی گئی
سیکرٹری یونین کونسل چوآخالصہ مظفر اقبال بیگ ،رکن بلدیہ صوبیدار ظفر اقبال بیگ کی پھوپھی بزرگ مسلم لیگی شیخ محمود صراف کی خوشدامن اور ڈاکٹر جنید کی نانی انتقال کر گئیں نماز جنازہ لونی سلیال میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین سید راحت علی شاہ، سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی ،حافظ سہیل اشرف، چیئر مین پرویز اختر قادری، شیخ حسن ریاض، حاجی اخلاق حسین، حاجی ریاست حسین ، چوہدری ذوالفقار حسین، بلال قیوم چغتائی ،حاجی محمد اسحاق اور دیگر نے شرکت کی۔
کبڈی کے معروف سابق کھلاڑی چاچا محمد ذاکر کو کلر سیداں کے قریب گاؤں ڈریال میں سپرد خاک کر دیا گیا
کبڈی کے معروف سابق کھلاڑی چاچا محمد ذاکر کو کلر سیداں کے قریب گاؤں ڈریال میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، محمود شوکت بھٹی ، راجہ صغیر احمد، ہارون کمال ہاشمی، چیئر مین سید راحت علی شاہ، چیئر مین راجہ صفدر کیانی،چیئر مین پرویز اختر قادری، چیئر مین راجہ ندیم احمد، حافظ سہیل اشرف ملک ، چوہدری ظہیر محمود، چوہدری محمد ایوب، محمد اعجاز بٹ، چوہدری توقیر اسلم، ریٹائرڈ ایس پی راجہ بشارت محمود، شیر افگن قریشی،چاچا مالک آف چکسواری ،ارشد سچیانی، چوہدری ریاست چھترو ، ارکان بلدیہ راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین، زبیر احمد ملک ،حاجی محمد اسحاق،جنید بھٹی، وائس چیئر مین ضیارب منہاس،صوبیدار ظفر اقبال بیگ، شیخ حسن ریاض، سابق چیئر مین بلدیہ کہوٹہ،راجہ محمد یعقوب،شبیر سندھو کے علاوہ پوٹھوار اور آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔