DailyNewsHeadline

Kahuta; Int Taekwondo championship won by Pakistan in Nepal

پاکستانی کھلاڑیوں نے انٹر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں دو گولڈ میڈلزاپنے نام کر لیے

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
صدر تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور پاکستانی کھلاڑیوں نے انٹر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئین شپ نیپال کھٹمنڈو میں دو گولڈ میڈلز اور ایک برون میڈل اپنے نام کر کے پاکستان کو شانداراور تاریخی فتح دلادی ۔ 17مئی سے 20مئی 2018تک جاری بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئین شپ اختتام پذیر ہوگئی ۔ نیپال میں انٹر نیشنل مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ نیک نیتی اور محنت سے کام کیا جائے ۔ تو کامیابی قدم چومتی ہے ۔ملک اور قوم کے لیئے آئندہ بھی مزید کامیابی حاصل کرنے کے لیئے دن رات ایک کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار صدرپاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے بتایا کہ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری انٹر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں عالمگیر نے 58کلو گرام کیٹیگری میں انڈین کھلاڑی کو فائنل میں شکست دے کر گولڈمیڈل حاصل کیا ۔ جبکہ پاکستانی ٹیم کے دوسرے کھلاڑی وقار نے 87کلوگرام کیٹیگری میں نیپال کے بھتن کو ہراکر گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ شاندار اور تاریخی فتح پر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اسے ٹیم ورک قرار دیا۔ اور کہا کہ تائیکوانڈو کے کھیل کو فروغ دینے کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے مزید کہا کہ 22مئی سے 28مئی 2018تک شروع ہونے والی ایشیئن سنیئر تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں شرکت کے لیئے پاکستانی پانچ رکنی قومی ٹیم آج ویتنام کے لیئے روانہ ہوگئی ہے ۔ جس میں تین کھلاڑی اور دو آفیشل شامل ہیں ۔ کھلاڑیوں میں شاہ زیب خان ،عمر سعید اور علی زر اقبال جبکہ آفیشل میں اسلام آباد تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر جلال حیدر خان بطور منیجر اور کورین کوچ بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہیں ۔ قومی ٹیم عمدہ کارکردگی دکھائے گی ۔

Pakistan defeated India in the final of 2nd Kathmandu International Taekwondo Championship .The President of Taekwondo federation Pakistan Col Wasim Janjua of Kahuta praised the team.

Alamgir Ali of the Pakistan Army defeated his opponent in the final to win the gold medal.

Pakistan beat India to win gold in int’l taekwondo championship
The event was organized by United Taekwondo Dojang with the support of Nepal Taekwondo Federation.
The championship was to provide maximum international exposure to athletes for honing .

 

Show More

Related Articles

Back to top button