گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
گوجرخان نواحی قصبہ دریالہ خاکی میں اٹھارہ سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کی تحت نعش کو نکالا تفصیلات کے مطابق گجرخان کے نواحی قصبہ دریالہ خاکی کا رہائشی محمد علی ولد راجہ ابرار اپنے دو دوستوں کے ہمراہ قریبی کس میں نہانے کیلئے گیا نہاتے ہوئے وہ گہرے پانی میں چلا گیا جہاں اس کا پاؤں پتھر میں پھنس گیا اور وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ڈوب گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نعش کو نکالا یاد رہے کہ دو دن قبل ڈونگی ڈیم میں بھی ایک جوان لڑکا نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے ڈیم،تالابوں میں نہانے پر پابندی عائد کی جائے
گوجرخان گردونواح میں ڈیم اور تالابوں پر نوجوانوں کے نہانے کا سلسلہ فوری طور پر بندکیا جائے
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما اور امیدوارحلقہ پی پی آٹھ راجہ علی اصغر نے کہا ہے کہ گوجرخان گردونواح میں ڈیم اور تالابوں پر نوجوانوں کے نہانے کا سلسلہ فوری طور پر بندکیا جائے گزشتہ برس بھی ڈیموں پر نہاتے ہوئے حادثات رونما ہو چکے ہیں اب یہ سلسلہ پھر جاری ہے اس صورتحال پر مقامی انتظامیہ اور پولیس کو چاہیے کہ وہ ڈیموں ، ندی نالوں پر نہانے پر مکمل پابندی اورعملدرآمد بھی کرائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ اگران کو موقع ملا تو وہ تحصیل گوجرخان کے نوجوانوں کیلئے سوئمنگ پول بنائیں گے تاکہ نوجوان اپنی تیراکی کا شوق پورا کر سکیں اور کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی رونما نہ ہو
گوجرخان گرمی کی شدت میں اضافہ واپڈا نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
گوجرخان گرمی کی شدت میں اضافہ واپڈا نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع کر دی شدید گرمی میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کر کے واپڈا نے روزہ داروں کا خوب امتحان لیا بدترین اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے مرکزی انجمن تاجران کا مطالبہ انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمدا قبال جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ ودیگر عہدیداران غلام قمر، خلیل اللہ بھٹی، ملک محبوب، شاہد قریشی، راجہ سرفراز، شیخ نعیم، راجہ غالب حسین نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ واپڈا گوجرخان نے بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کرکے سخت مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے سوموار کے روز سارادن مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند رہنے سے کاروباری طبقہ سخت پریشان رہا جبکہ بجلی کی موٹریں وغیرہ نہ چلنے سے مساجد میں وضو کیلئے بھی پانی نہ رہا شدید گرمی کے باعث بچے بوڑھے مریض اور بالخصوص روزہ داراس صورتحال سے سخت پریشان رہے واپڈاگوجرخان فوری طور پر ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کر ے بصورت دیگر تاجر برادری واپڈا کیخلاف بھرپور احتجاج کرے گی