DailyNewsOverseas news

Book publishing ceremony held in Oslo with Pakistan Ambassador

ناروے۔ناصر ناکا گاوا کی کتاب ''دیس دیس کا سفر''کی تقریب رونمائی میں سفیر پاکستان رفعت مسعود کی خصوصی شرکت

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عقیل قادر)۔۔۔۔ جاپان کے معروف مصنف اور صحافی ناصر ناکا گاوا کی کتاب ”دیس دیس کا سفر”کی خوبصورت تقریب رونمائی کا انعقاد اوسلو کے مقامی ریستورینٹ لاہوری ڈیرہ فیورست میں کیا گیا جس میں سیاسی ، سماجی، مذہبی اور ادبی حلقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی ناروے میں پاکستانی سفیر رفعت مسعود تھیں۔ تقریب کا آغاز ڈاکٹر افتخار احمد کیانی نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا۔ پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور نے ناصر ناکاگاوا کو ناروے آمد پر ویلکم کیا اور ان کی کتاب کی تقریب رونمائی پر مبارکباد پیش کی اور تقریب میں شامل تمام احباب کا فرداََ فرداََ تفصیلی تعارف کروایا ۔ ناصر ناکاگاوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد خالد کسانہ، چوہدری اسماعیل سرور، عامر بٹ اور عقیل قادر کا خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اپنی کتاب سے چند مضامین پڑھ کر سنائے جس کو حاضرین نے خوب سراہا اور مصنف سے جاپان کے حوالے سے سوالات بھی کیے۔ رفعت مسعود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر ناکا گاوا کی کاوش کو خراج تحسین پیش کیا اورجاپان کے سماجی اور ثقافتی پہلووں پر روشنی ڈالی ۔ تقریب میں جن اہم احباب نے شرکت کی ان میں اوسلو سٹی کونسل کے ممبر ڈاکٹر مبشر بنارس، اوسلو سٹی کونسل کے ممبر ناصر احمد، صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر جمشید مسرور، معروف تاجر شیخ طارق محمود، صدرپی پی پی ناروے چوہدری جہانگیر نواز، صدر پاکستان یونین ناروے چوہدری قمر اقبال، سابق ممبر قومی اسمبلی اطہر علی، صدر اسلامک لٹریچر سوسائٹی چوہدری پرویز اختر بھٹی، چیئرمین سکون شاہد جمیل، چیئرمین السرور ٹرسٹ ڈاکٹر افتخار احمد کیانی، جنرل سیکریڑی بزم نقشبند محمد مظفر گوندل، صدر مسلم سینٹر فیورست راجہ عبدالمجید، صدر دریچہ سید ندیم حسین، جنرل سیکریڑی محمد ادریس لاہوری، بزنس مین امتیاز احمد وڑائچ، شکیل قادر، چوہدری جاوید اقبال، چوہدری جاوید سرور، عتیق احمد، معروف قلم کار سجاد رسول، چیئر مین حلقہ ارباب ذوق آفتاب وڑائچ، جنرل سیکریڑی پاک ناروے فورم چوہدری وسیم شہزاد، چیف آرگنائزر چوہدری اقبال بھاگو، صدر مسلم لیگ ن نذیر بٹ، غالب حسین راجہ، چوہدری رفاقت علی خان ، مرکزی رہنما المدثر ٹرسٹ ناروے چوہدری محمد اسلم اور دیگر شامل ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button