Kallar Syedan; Inauguration ceremony of sports shop at Mughal bazaar.
مغل بازار میں نئے کاروباری سنٹر ’عبدالرحمن سپورٹس شاپ‘ کی افتتاحی تقریب
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔
میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے وائس چیئرمین چودھری ضیارب نے کہاہے کہ تجارت سنت انبیاء ہے، دیانت دار تاجر کوجنتی ہونے کی خوش خبری دی گئی ہے، جائز منافع کے ساتھ کاروبارکرنے والا تاجرمعاشرے کی خدمت کرتاہے۔ وہ یہاں مغل بازار میں نئے کاروباری سنٹر ’عبدالرحمن سپورٹس شاپ‘ کی افتتاحی تقریب کے بعد غیررسمی بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر پنجاب ٹیچرزیونین کے سابق رہنما قاضی احسان الحق قریشی، مقامی صحافی قیصر ادریسی، جاویدچشتی، مولانا محمدنصیرچشتی گولڑوی، حوالدار ظہوراختر، تاجررہنما شبیربٹ ، صوفی عبدالرحمن، راجہ عبدالرشید وینس اور دیگرموجود تھے۔ چودھری ضیارب نے کہاکہ کلرسیداں آج پنجاب بھرمیں کاروباری سرگرمیوں کے باعث جانااور پہنچاناجاتاہے، یہاں کے تاجروں نے اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایاہے، کلرسیداں میں کاروباری سرگرمیاں پہلے سے کہیں بڑھ چکی ہیں اور اس شہرکاشمار راولپنڈی کے بہترین شہروں میں ہونے لگاہے۔