AJKDailyNews

Nazakat Ali killed in fatal accident in Dadyal

نزاکت علی ساکن کٹھا ڑ ڈڈیال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )۔۔۔۔۔ گزشتہ روز ہائی ایس ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے برقیات ملازم نزاکت علی ساکن کٹھا ڑ ڈڈیال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ میں محکمہ برقیات ملازمین کے علاوہ صدر ٹرانسپورٹ یونین میرپور چوہدری ناصر محمود ،ٹرانسپورٹر چوہدری ماسٹر محمد اختر ،چیئر مین برکت علی ،حوالدار حاجی محمد ممتاز اور واجد حسین نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔اور مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعامغفرت کی ۔اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے ۔بعد ازاں چوہدری ناصر محمود ،چوہدری ماسٹر محمد اختر ،چیئر مین برکت علی ،حوالدار حاجی محمد ممتاز اور واجد حسین نے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی الگ الگ ان کے گھر جا کر ان کی عیادت کی ۔اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔

 

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ اوور سیز رہنما چوہدری تاسب متیالوی ،ریٹائرڈ ماسٹر چوہدری محمد یٰسین ،ٹرانسپورٹر تھانیدار حاجی محمد اکبر ،مستری محمد اشتیاق ،اڈا انچارج چکسواری محمد الطاف، قائد اساتذہ چکسواری چوہدری مہربان علی ،محمد قاسم محمود آباد ،چوہدری ثاقب ظفر نے گزشتہ روز ڈڈیال سے گوجرانوالہ جانے والی ہائی ایس کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خاندان اور بالخصوص صدر ٹرانسپورٹ یونین میرپور چوہدری ناصر محمود ،چوہدری یاسر محمود سے دلی طور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحومین کے اہل خانہ اور خاندان کے جملہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button