DailyNewsHeadline

5 Billion rupees maga project, Kahuta pindi road works started

ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے کہوٹہ پنڈی ڈبل روڈ شروع ہو گئی

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ چےئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے کہاہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی وساطت سے کہوٹہ میں اربوں کے میگاپراجیکٹس کے لیئے گرانٹ فراہم کرنے پر مشکور ہیں ۔ ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے کہوٹہ پنڈی ڈبل روڈ شروع ہو گئی جسکے لیے مشینری بھی آگئی ہے۔ معیاری اور بہترین بائی پاس شہر کے ارد گرد بننے سے نہ صرف شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔ بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا ۔ ایک بیان میں کہا کہ بلا تفریق عوامی خدمت میرا مشن ہے۔ کہوٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور جدوجہد کرینگے ۔انھوں نے کہا کہ پہلی دفعہ کہوٹہ شہر میں آٹھ کروڑکے ترقیاتی کام کرائے ہیں ۔جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ شہر میں31کلو میٹر گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے جو گرانٹ دی تقریبا 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ لاری اڈے پر26لاکھ روپے خرچ کیے گے۔ انھوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہت جلد واٹر سپلائی منصوبے پر بھی کام شروع ہو گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد عباسی اس حلقہ میں اربوں کے ترقیاتی کام کرا چکے ہیں ۔اربوں روپے کی لاگت سے دور دراز کے گاؤں تک گیس لائن بچھا کر کنکشن شروع کر دیے گے ہیں۔ جبکہ ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے کہوٹہ پنڈی ڈبل روڈ شروع ہو گئی۔ جس کے لیے مشینری بھی آگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انشااللہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن حلقہ این اے 57سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ اور تعمیر و ترقی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

تحریک انصاف ملک سے کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ کر کے دم لے گی۔صداقت علی عباسی

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ تحریک انصاف ملک سے کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ کر کے دم لے گی۔ عمران خان کی بیس سالہ جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔کہ تحریک انصاف پورے پاکستان میں مقبول جماعت بن کر ابھری ہے۔ میں نے جوانی کے 15سال اس پارٹی کو دیے آج مجھے خوشی ہے۔ کہ میرا خواب پورا ہو ا ایک نظریاتی ورکر ہوں پارلیمانی بورڈ جو فیصلہ کرے گا قبول ہو گا۔ تحرک انصاف اقتدار میں آکر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دے گی۔ جہاں یکساں نظام تعلیم اور صحت ہو گا ۔امیروں سے ٹیکس لیکر گریبوں پر خرچ کیے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف حلقہ این اے 57کے امیدوار صداقت علی عباسی اور حلقہ پی پی سات کے امیدوار راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تحصیل صدر راجہ خورشید ستی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ عوام آئندہ الیکشن میں کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر دینگے ۔اس موقع پر مہاجر برادری ،786لجپال گروپکے سینکڑوںں نوجوانوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ اور صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ورکر کنونشن کا اہتمام ناصر نذیر ستی ، شیخ طلحہ ، کاشف ستی و دیگر نے کیا تھا ۔کہوٹہ آمد پر قائدین کا بھرپور استقبال کیا گیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button