DailyNewsKallar Syedan

سکوٹ اور گردونواح میں دودن کی بارش سے گندم کی کٹی ہوئی فصل پر منفی اثرات

سکوٹ اور گردونواح میں دودن کی بارش سے گندم کی کٹی ہوئی فصل پر منفی اثرات

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) سکوٹ، ممیام، دوبیرن کلاں۔ پنڈ بھینسو ، دودہلی، سینتھہ ، سلطان خیل ، بگلہ راجگان اور گردونواح کے علا قوں میں دودن کی شدید بارشوں نے کٹی ہو ئی اور کھڑی گندم کی فصل پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں،ماہرین کے مطابق کئی سالوں کے بعدمئی کے مہینے میں اتنی شدید بارش ہو ئی ہے۔ بارش سے مو سم خوشگوار ہو گیا اور لوگوں نے کمبل دوبارہ نکال لیے۔ شدید بارش سے اگھٹی کی ہوئی فصل گیلی ہو گئی ہے جس سے کا شت کا روں کو دوبارہ اسکو خشک کر نے کی زحمت اٹھانی پڑ رہی ہے ۔ دودن کی بارش کے بعد منگل کو موسم صاف ہو گیااور دھوپ نکل آئی اور کسان گندم کی فصل کو سوکھانے میں مصروف ہو گئے ہیں

 

Show More

Related Articles

Back to top button