DailyNews

PTI Hold public meeting in Mator

مٹور کے مقام پرپی ٹی آئی کے بزرگ رہنماء حاجی راجہ عبدالخالق کی رہائش گاہ پر جلسہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ 
مٹور کے مقام پرپی ٹی آئی کے بزرگ رہنماء حاجی راجہ عبدالخالق کی رہائش گاہ پر جلسہ ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ کی شرکت۔ اپنے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے57غلام مرتضیٰ ستی ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 راجہ طارق محمود مرتضیٰ ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 راجہ وحید احمد خان ،تحصیل صدرکہوٹہ خورشید احمد،جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دورہ نڑھ انتہائی مایوس کن رہا۔مایوس کن دورہ کے بعد حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے،وزیر اعظم کے دورہ نڑھ کے موقع پر خالی کرسیاں پڑی رہیں ،نڑھ میں 300افراد کا مجمہ کسی طور بھی وزیر اعظم پاکستان کے شایان شان نہ تھا ،موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ،میاں نواز شریف اور اس کے حواری اب بچ نہیں پائیں گے ،عمران خان کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے میاں محمد نواز شریف اور زرداری گٹھ جوڑ کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ عدالتی کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے2018کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی اور آئندہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ ججزز اور فوجی جرنیلوں کے برابر عزت مانگنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں اور دیکھیں کہ ان کی طرح کسی فوجی جرنیل اور جج نے منشی رکھے ہوئے ہیں جن کی سرپرستی میں پولیس کی زیر نگرانی رات کی تاریکی میں سمگلنگ کا مزموم دھندہ جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وزیر اعظم نے پی آئی اے کا ستیاناس کرکے رکھ دیا جبکہ ان کی اپنی ائیربلیو بھی چل رہی ہے اور این ایل جی بھی چل گئی ہے ،اگر نقصان ہوا ہے تو اس ملک کے22کروڑ عوام کا ہوا ہے۔تقریب سے صدر کلرسیداں ساجد جاوید نے بھی خطاب کیا جبکہ تھوہا خالصہ ،میرا اور دیگر علاقوں سے بھی تنظیموں کے عہدیدان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

رفاعی ادرے “روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ “کو دوسا ل مکمل

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ 
رفاعی ادرے “روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ “کو دوسا ل مکمل ہو گے ۔ راجہ وحید احمد خان کی طرف سے ٹرسٹ کے آنر ممتاز مسلم لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کو مبارکباد پیش کی ۔تفصیل کے مطابق دو سال قبل یوسی مواڑہ میں معروف مسلم لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی اور ان کے بھائی ڈاکٹر راجہ سجاد جنجوعہ نے اپنے علاقے کی غریب ، یتیم اور بیواؤں کی مالی امداد کے لیے “روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ ” کے نام سے ایک رفاعی ادارے کا قیام رکھا جو ہر ماہ 2ہزار سے 3ہزار روپے تک 25سے30خاندانوں کی امداد کرتے ہیں گذشتہ روز قبل “روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ ” رفاعی ادارے کو دو سال مکمل ہو گے ہیں اس موقع پر راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب جو مٹور ایک گے ہوئے تھے انہوں نے واپسی پر ٹرسٹ کے آنر ممتاز مسلم لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کوششو ں کاوشوں کا سراہااور کہا کہ آپ اللہ پاک کی رضاکی خاطر یہ کام کر رہے ہیں اور اس کا اجر آپ کو اللہ پاک ہی دیں گے ۔

احسن اقبال پر حملے کی پرزور مذمت

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
مسلم لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکٹ ،رفاقت جنجوعہ ، راجہ سعید احمد اور دیگر نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ احسن اقبال پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ان پر حملہ کر نے والے ملزم کا فی الفور سزا دی جائے ۔احسن اقبال ایک لائق ترین ، نفیس اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ان پر ہونے والے حملے کی صاف شفاف انکوائری کر کے تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جاہیں ۔ ان خیالات مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنماؤں راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صد ر راجہ رفاقت جنجوعہ ،مسلم لیگ ن کے معروف رہنماء راجہ سعید احمد ،صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ، ممتاز مسلم لیگی رہنماء راجہ علی اصغر اور یوتھ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عاصم نذیر عر ف عاصی جنجوعہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ چیئر مین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق پاکستانی سیاست کا اہم ستون ہیں ان کی سیاسی زندگی تمام سیاستدانوں کے لیے مشعل راہ ہے ہم اپنے اس عظیم قائد کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون حلقے کی عوام کے دلوں کی دھڑکن اور نوجوان کی پسند یدہ شخصیت ہیں انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں حلقہ پی پی سیون کہوٹہ کلر سیداں سے راجہ محمد علی ایک مر تبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیاب کراہیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں مسلم لیگ ن کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں2018میں بھی ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی۔مسلم لیگ نے 2013سے لے کر 2017کے آ خر تک وہ انقلابی کام کیے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی کی روڈ شیڈنگ کا خاتمہ ان کا تاریخی کارنامہ ہے جو تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو چند سازشی عناصر ملک میں افرا تفری پھیلا دی جاتی ہے مگر ملک کی عوام اپنا مثبت فیصلہ کرتے ہوئے ایک مر تبہ پھر مسلم لیگ ن کو ہی کامیاب کر اہیں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button