I would rather be a worker than MNA
اللہ نے مجھے عزت دی تو کبھی آپ کے سامنے ایم این اے بن کر نہیں آویگا ایک ورکر بن کر آویگا
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔اللہ نے مجھے عزت دی تو کبھی آپ کے سامنے ایم این اے بن کر نہیں آویگا ایک ورکر بن کر آویگا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی این اے58چوہدری حاجی محمد عظیم نے یونین کونسل سموٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیا۔انھوں نے کہاکہ1983,87,92,98,2002.2005کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا اللہ پاک نے عزت دی سوائے ایک الیکشن کے وہ میں اپنی کمزوزی سے ہارا تھا کیونکہ اس وقت میری گردن میں سریا آگیا تھا۔آج بھی عالم یہ ہے جو میرے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے لوگ گھر سے نکلتے ہیں تو کوئی پرا ئم منسٹرکوئی ایم این اے بن کر نکلتے ہیں لیکن میں ایک پارٹی کاووکربن کر نکلتا ہوں۔ہم اللہ کا شکرادا کرتے کہ اس دور میں عمران خان جیسا لیڈر کو بچا کے رکھا اس بورانی دور میں جب ایک طرف بھی چور اور دوسری طرف بھی چور ہیں ہم جائے تو کہا جائے اگر عمران خان نہ ہوتا توہم عوام مجبور ہوکران چوروں کوووٹ دینا پڑتاپھر کہتے جس کوہم نے ووٹ دیا یہ چھوٹا چور ہے۔انھوں نے کہاکہ آپ اپنا ووٹ دیانتدار اور باکردار لوگوں کو دے کر کرپٹ اور چوروں سے نجات حاصل کریں انھوں نے کہاکہ عمران خان کو 1992میں مسلم لیک ن میں شمولیت اور مشرف دور میں وزیراعظم کی آفرہوئی انھوں نے قبول نہیں کی اگر ایسے ہوتا توآج ہم پھرہم ان چوروں اور ڈاکوں میں ہوتے۔ ان دو خاندانووں کی نسلے آج ہم پر مسلط ہوتی۔انھوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہو کہاکہ یہ لوگوں اپنے کمشن لینے کے لیے گلیاں اور سڑکے بنواتے ہیں انھوں نے کہاکہ تعلیم کے نظام ، صحت کے نظام ، محکمہ مال کے نظام ، پولیس کے نظام پر کسی شخص نے توجہ نہیں دی ۔ اگر توجہ دی ہیں تو ہمارے چیئرمین عمران خان نے کے پی کے میں جس کی میں مثال دیتا ہو۔ وہاں پولیس ،محکمہ مال ،ہسپتالوں ،سکولوں میں بہتری آئی اور لوگ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروا رہاہیں یہاں سکولوں کا یہ حال ہے کہ لوگوں سکولوں میں مویشی بندتے ہیں کیوں کہ سکولوں میں ٹیچر نہیں۔انھوں نے کہاکہ اگر تحریک انصاف کی حکومت آئی توزندگی کے ہر شعوبے میں تبدیلی آئیگی اور لوگ محسوس کریں گے کہ یہ جو پہلے ڈاکو تھے ان کے مقابلے میں اچھا لوگ آگے۔ایک شخص نے مجھ سے دو الفاظوں میں پی ٹی آئی کا منشور پوچھا تو میں ایک الفاظ میں کہاکہ اگے وزیر اعظم عمران خان ہوگے۔انھوں نے کہا کہ میں سیاست سے رٹیا ئٹرڈ ہوتااگر عمران خان کرپشن کے خلاف نعرہ نہ لگتے تو میں نے الیکشن نہیں لڑتا اس ملک میں سب سے بڑا مسلہ کرپشن ہے اگر ایک شخص ایماندار ہوجائیں تو اس کے نیچے کام کرنے والوں میں ایمانداری آجائے گی۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل سموٹ راجہ علی اصغر نے اپنے دوست احباب کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت اورتحریک انصاف کے امیدوار کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور سابق ایم پی اے کرنل شبیراعوان نے چوہدری محمدعظیم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اپنے تن من تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت پر لگنے کا اعلان کیا ۔سابق ٹاؤن ناظم کلرسیداں وامیدوار پی پی 7حافظ سہیل اشرف،امیدوار پی پی 8چوہدری جاوید کوثر،صدرتحصیل کلرسیداں راجہ ساجد جاوید،وائس چیئرمین یونین کونسل سموٹ و جنرل سیکرٹری تحصیل کلرسیداں راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ، چوہدری محمد ارشاد،جنرل کونسلرظفراقبال قریشی،جنرل کونسلرراجہ قربان حسین، چوہدری شوکت کھیری، سید قمر شاہ، حاجی ٖغلام احمد،راجہ اسلم ڈھکی،سابق کونسلرمحمد نذر،سابق کونسلر ملک محمود،چوہدری شہریار ایڈووکیٹ،چوہدرری محمد رفاقت،ملک نذاکت،ملک شاہزیب،چیئرمین تھاتھی چوہدری مصدق حسین،چیئرمین اسلام پورہ جبر چوہدری جمشد حسین،سابق ناظم تھاتھی چوہدری غلام مرتضی، جنرل کونسلر حافظ محمد اشفاق،لالہ محمد رسول،اور دیگر بھی موجود تھے۔تمام پروگرام صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد ارشاد اور جنرل سیکرٹری ملک نذاکت کی زیر نگرانی ہوا۔