DailyNewsKallar Syedan

Dr Sajid ur Rehman addressed in eisal sawab mehfil for Nasir Bashir Raja

بکھڑال میں نوجوان صحافی ناصر بشیر راجہ کے ایصال ثواب کی مجلس

ممبراسلامی نظریاتی کونسل، ممتازعلمی وروحانی شخصیت پروفیسر ڈاکٹرساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف نے کہاہے کہ مخلوق خدا جس شخص کے اخلاق وخلوص کے اچھا ہونے کی گواہی دے اللہ ایسے شخص کوچادررحمت میں ڈھانپ لیتاہے۔ صحافی ناصر بشیرراجہ کے عالی اخلاق کی گواہی اس کے جنازہ پر انسانوں کے جم غفیر نے دی ہے۔ وہ گاؤں بکھڑال میں نوجوان صحافی ناصر بشیر راجہ کے ایصال ثواب کی مجلس سے خطاب کررہے تھے۔ پروفیسر ساجدالرحمن نے کہاکہ مرحوم سے میرے 20سالہ تعلقات تھے ، گواہی دیتاہوں کہ جب بھی ملاقات ہوئی اس نے نئے اخلاص، نئے اخلاق اور وفاؤں کی ایک نئی تاریخ رقم کی ۔ انھوں نے کہاکہ یاسربشیرراجہ اور ناصر بشیر راجا دونوں بھائی بھی تھے اور دوست بھی اور یہ بھائیوں کی مثالی جوڑی تھی ، امیدہے کہ یاسربشیرراجہ اپنے بھائی کے تعلقات کواسی طرح نبھائے گا۔مرحوم کاحلقہ احباب کس قدروسیع تھا، اس کااظہار اس کے جنازے پر ہزاروں لوگوں کی شرکت سے ہوا۔ ہر کوئی اس کے اچھے اخلاق کی گواہی دیتاہواپایا۔ انھوں نے کہاکہ امام احمد بن حنبل نے جس طرح بادشاہ وقت سے کہاتھاکہ لوگ کس سے محبت کرتے ہیں یہ ہم دونوں کے جنازے سے معلوم ہوگا، اسی طرح ناصر بشیرراجہ کے جنازے سے معلوم ہواکہ مخلوق خدا مرحوم سے محبت کرتی تھی۔ مرحوم ان خوش نصیب لوگوں میں شامل تھا جواپنی مختصرزندگی میں وفاؤں کی ایک ایسی مثال قائم کرجاتے ہیں جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ جاویداشرف، ڈائریکٹر سی ڈی اے خضر حیات ستی، صاحبزادہ عمارہاشم سمیت علاقہ بھرسے سیاسی، سماجی ، کاروباری حلقوں، وکلاء اور صحافی برادری کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔

 

تحصیل کلر سیداں میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

تحصیل کلر سیداں میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جس کا باضابطہ افتتاح آج (پیر) کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں منعقدہ ایک تقریب سے کیا جائے گا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں غلام مصطفی مہمان خصوصی ہونگے۔پولیو مہم 7 مئی سے 12 مئی تک جاری رہے گی جس میں 36 ہزار بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیدعابد حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسی نیشن پروگرام امیونائزیشن سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ ہر سال 30 لاکھ زندگیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات اور 60 لاکھ کو ویکسی نیشن کی مدد سے بچایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا انسدادپولیو مہم میں 118موبائل جبکہ 06ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 260 افرادی قوت کی مدد سے ہماری ٹیمیں گھر گھر جا کر اس قومی فریضہ میں حصہ لیں گی۔

گزشتہ روز کلرسیداں میں سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس زیر بحث رہی،

گزشتہ روز کلرسیداں میں سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس زیر بحث رہی، ہوٹلوں، تھڑوں اور گھروں میں اسی موضوع پر بات ہوتی رہی۔ بعض کے نزدیک چودھری نثارعلی خان سچی باتیں کررہے ہیں جن کامیاں نوازشریف اور ان کی بیٹی کے پاس کوئی جواب نہیں اسی لئے انھوں نے آج تک چودھری نثارعلی خان کی دوٹوک باتوں کاکوئی جواب نہیں دیا۔ چودھری نثارعلی خان ہمیشہ ملکی مفاد کی بات کرتے ہیں، فوج کی عزت کی بات کرتے ہیں، عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمداور اداروں کے عدم ٹکراؤ کی بات کرتے ہیں، اس لئے ان کی پریس کانفرنس میں کی گئی ساری باتیں درست تھیں۔ دوسری طرف ایک اور نکتہ نظربھی سامنے آیا کہ چودھری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس سے واضع ہوگیاہے کہ اب ان کی راہیں مسلم لیگ(ن) سے جدا ہیں، کیوں کہ تیس سال نوازشریف کاسیاسی بوجھ اٹھانے اور اب جوتے نہ اٹھانے کے بیان کے بعد دوریاں ختم ہونابہ ظاہر ممکن نہیں رہا۔ کیا بغیرٹکٹ کے چودھری نثارعلی خان جیت جائیں گے؟ اس سوال پر ملی جلی رائے سامنے آئی ہے، بعض کے نزدیک ووٹ مسلم لیگ(ن) ، میاں نوازشریف اور شیرکو ملتے ہیں، اگرترقیاتی کام کرائے گئے ہیں توان کاکریڈٹ بھی لیگی حکومت کوجاتاہے اس لئے آزاد حیثیت سے جیت ناممکن نہیں تومشکل ضرور ہے، اور چودھری صاحب گزشتہ الیکشن میں اس کامشاہدہ بھی کرچکے ہیں جب پی پی 6میں ان کی آزاد گائے کو پی ٹی آئی کے بلے نے دوڑا دوڑا کرہلکان کردیاتھا۔ دوسری جانب سنجیدہ حلقوں کاکہناہے کہ چودھری نثارعلی خان نے نہ صرف ترقیاتی کام کرائے بل کہ اپنی ایک الگ سیاسی ساکھ بھی قائم کی، انھیں ایمان دار، کرپشن سے پاک ، دلیر اور بے باک لیڈرکے طورپر جانااور پہچاناجاتاہے اس لئے لوگ پارٹی کو نہیں بل کہ چودھری نثارعلی خان کی شخصیت اور ان کے فوٹو کوووٹ دے کراطمینان محسوس کریں گے اور چودھری نثارعلی خان جن حلقوں سے بھی کھڑے ہورہے ہیں ان کی جیت یقینی ہے۔

 

سید ظہیر احمد شاہ گیلانی کے صاحبزادے اور مسلم لیگ (ن) یوسی کنوہا کے صدر سید شہاب ثاقب کے بھتیجے سید احسن ظہیررشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید ظہیر احمد شاہ گیلانی کے صاحبزادے اور مسلم لیگ (ن) یوسی کنوہا کے صدر سید شہاب ثاقب کے بھتیجے سید احسن ظہیررشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔اتوار کے روز کلر سیداں شادی ہال میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل (ر) عبدالعزیز مرزا،چےئرمین یوسی کنوہا ماسٹر پرویز اختر،سابق ناظم یوسی کنوہا حاجی غلام ظہیر بھٹی،سابق نائب ناظمین راجہ اظہر اقبال،راجہ طارق وینس سمیت سیاسی سماجی و کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

عوام کے حقوق کی پاسداری کرنے کا مشن لے کر سیاست میں آیا

یک انصاف اسلام آباد کے ریجنل صدر و امیدوار این اے52 راجہ خرم نواز نے سردار صداقت کی دعوت پر رہائش گاہ چراہ پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ وفاقی دیہی حلقہ عوام کے ساتھ عوامی نمائندوں نے سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ۔بجلی پانی سوئی گیس جیسی بنیادی سہولیات زندگی سے وفاقی مضافات محروم ہیں ،دیہی حلقہ عوام کے حقوق کی پاسداری کرنے کا مشن لے کر سیاست میں آیا ،عوامی خدمت ہی میرا شعار ہے ،عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا کڑا احتساب آمدہ الیکشن میں عوام خود کرے گی ۔تقریب میں چئیرمین یونین کونسل چراہ راجہ ذوالقرنین حیدر ،چئیرمین یوسی کرپا راجہ زاہد حسین،وائس چئیرمین سید اسد علیشاہ ،راجہ محمدہارون،راجہ کامران عابد،راجہ آفتاب ایڈووکیٹ نے شریک ہوئے ،سردار صداقت اور برادری نے امیدوار 52راجہ خرم نواز کو حمایت کا یقین دلایا۔
 

Show More

Related Articles

Back to top button