DailyNewsHeadline

25 Years old killed by gun shot in Batala Sharif, Kahuta

بٹالہ شریف کا رہائشی 25سالہ نوجوان مہتاب حسین ولد طارق حسین بڑوہی کے مقام پر گولی لگنے سے جانبحق

بٹالہ شریف کا رہائشی 25سالہ نوجوان مہتاب حسین ولد طارق حسین بڑوہی کے مقام پر گولی لگنے سے جانبحق۔ لواحقین کی در خواست پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے زیر دفعہ302/34کے تحت مہتاب حسین ولد طارق حسین کے دوست شعیب ولد عبد القیو م ،بلال ،فرحت ولد بابر کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے اپنی تفشیش شروع کر دی ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دوبیرن خورد کے گاؤں بٹالہ شریف کے رہائشی طارق حسین کا جوان سالہ بیٹا مہتاب حسین جو احساس ادارے کا ملازم تھا اس کو اس کے دوست شعیب نے بڑوہی یوسی نڑھ میں ایک مہندی کی تقریب میں لے گیا جہاں 30بور پسٹل کی گولی لگنے سے جان بحق ہو گیا ۔ لواحقین کی در خواست پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے زیر دفعہ302/34کے تحت مہتاب حسین ولد طارق حسین کے دوست شعیب ولد عبد القیو م ،بلال ،فرحت ولد بابر کے خلاف مقدمہ درج ہو گیاہے پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر نے کے بعد اپنی تفشیش شروع کر دی ہے

 

معروف تاجرحاجی ملک شوکت مہان کے صاحبزادے ملک حیدر علی نے قرآن پاک کا حفظ مکمل کر لیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔معروف تاجرحاجی ملک شوکت مہان کے صاحبزادے ملک حیدر علی نے قرآن پاک کا حفظ مکمل کر لیا ۔ تکمیل حفظ قرآن پاک کے حوالے سے مکی مسجد میں پروقار روحانی محفل ۔ ملک کے نامور مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن عاصم کا خصوصی خطاب ۔ تمام شر کا ء حافظ ملک حیدر علی اس کے والد معروف تاجرحاجی ملک شوکت مہان اور ان کے بڑھے بھائی حاجی ملک جاوید کا مبارک باد ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے بزرگ تاجرحاجی ملک فضل کریم (مر حوم)کے پوتے ۔ معروف تاجرحاجی ملک شوکت مہان کے صاحبزادے اور تاجر حاجی ملک جاوید کے بھتیجے ملک حیدر علی نے قر آن پاک کا حفظ مکمل کر لیا انہوں نے قر آن پاک کے حفظ کی تکمیل کہوٹہ کے معروف دینی تعلیمی ادارے اقرآ روضتہ الطفال سے مکمل کیا ۔تکمیل حفظ قرآن پاک کے حوالے سے مکی مسجد میں پروقار روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس کے تمام انتظامات مسجد ہذاکے خطیب حافظ و قاری مولاناعثما ن عثمانی نے کیے جبکہ محفل سے ملک کے نامور مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن عاصم اسلامی انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد نے خصوصی خطاب جبکہ محفل میں مولانا عبد الشکور حمادی ،مولانا حافظ عبداللہ عابد،چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ ،چیئر مین یوسی دوبیرن راجہ ظفر بگہاروی، ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف ، ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم ، ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز،راجہ جواد ظہیر سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرا م اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔اپنے خطاب میں ملک کے نامور مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن عاصم اور مسجد ہذاکے خطیب حافظ و قاری مولاناعثما ن عثمانی نے کہا کہ قر آن پاک اللہ پاک کا ایک عظیم تحفہ ہے اس کو صرف بحث برکت کے لیے ناں پڑھا جائے بلکہ اس کو ترجمے اور تفسیر کے ساتھ پڑھا جائے تاکہ انسان کو حقیقت سے روشنائی مل سکے انہوں نے والدین اپنے بچوں کا دنیاوی تعلیم بھی دلوایں مگر سب سے زیادہ ضروری تعلیم دینی اور بلخصوص قرآن پاک کی تعلیم ہے انہوں نے کہا اللہ پاک قرآن میں ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر ہم اس قرآن کو پہاڑوں پر نازل فرماتے تو وہ اس کی ہیبت سے ریزہ ریزہ ہو جاتے مگر اللہ پاک نے اپنی بندوں پر ایسا خاص کرم کیا ہوا ہے وہ اللہ پاک کی اس کلام پاک کو اپنے سینے میں سما لیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جو بچہ قر آن پاک حفظ مکمل کر تا ہے اللہ پاک قیامت والے دن اس کو خصوصی انعام سے نوازیں گے وہ اپنے ساتھ 10اور افراد کی بھی بخشوائے گا ۔آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شر کاء کو کھانا بھی کھلایا گیا ۔

راجہ محمد علی کی طرف سے جاری خصوصی گرانٹ سے یوسی منیاندہ میں لاکھوں روپے کی لنک سڑک کی تکمیل مکمل 

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے جاری خصوصی گرانٹ سے یوسی منیاندہ میں لاکھوں روپے کی لنک سڑک کی تکمیل مکمل ہو گئی۔چیئر مین یوسی چوہدری صداقت حسین،وائس چیئرمین توفیق تاج کیانی ،جنرل کونسلر حاجی ملک حسن ،چوہدری ماجد حسین،راجہ طاہر ،راجہ ربنواز نے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمدعلی معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔آئندہ آنے والے الیکشن میں راجہ محمد علی بھرپور کامیابی حاصل کریں گے 2013کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں بڑا فرق ہے ملک سے دہشت گردی لوڈ شیڈنگ اور لاقانونیت میں واضع کمی سی پیک ، موٹر وے ،میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہارچوہدری صداقت حسین چیئرمین یوسی منیاندہ نے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی کی طرف سے دی گئی لاکھوں روپے کی لنک سٹرک کی تکمیل ہونے پر دورے کے موقع پر معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع وائس چیئرمین توفیق تاج کیانی ،جنرل کونسلر حاجی ملک حسن ، پرچوہدری ماجد حسین،راجہ طاہر ،راجہ ربنواز اور دیگر افراد بھی موجو د تھے۔ چوہدری صداقت حسین نے کہا کہ عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گئی وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی نے اپنے حلقے میں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی توجہ دی گئی ادرتعلیمی اداروں کو راجہ محمد علی نے اپ گریڈ کر کے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کیا ۔انہوں نے کہا کہ حلقے تبدیل ہونے کی وجہ سے ہم دوبارہ صوبائی اسمبلی میں حلقہ پی پی7میں شامل ہو گئے ہیں اب ہماری فل سپورٹ اور ہماری دعاہیں راجہ محمد علی کے ساتھ ہی ہے انشاء اللہ آئندہ آنے والے الیکشن میں راجہ محمد علی بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ 

 

پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سابق جنرل سیکر ٹری راجہ عبدالمنان کے ہاں بیٹے کی ولادت پر مبارکباد

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سابق جنرل سیکر ٹری راجہ عبدالمنان کے ہاں بیٹے کی ولادت پر مبارکباد۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے نوجوان سیاسی کارکن اور پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سابق جنرل سیکر ٹری راجہ عبدالمنان کے ہاں گذشتہ بیٹے کی ولادت ہوئی جس پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدرراجہ محمد خورشید ستی ،راجہ تسلیم اختر،راجہ شوکت آف آئل ،سردار ارشد مجید اور فیصل محمود نے ان کی رہائش گاہ پر آ کر ان کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد پیش کی ۔راجہ عبدالمنان نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا اور ان کی بھر پور خدمت کی ۔

وفاق المدارس العربیہ کے زیر اہتمام ہونے والے حفظ قر آن پاک کے امتحانات میں مدرسہ تعلیم القر آن جامع مسجد مکی کہوٹہ شہر کے طلبہ کی شاندار کاکر دگی  

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔پاکستان میں دینی مدارس کے سب سے بڑھے بورڈ وفاق المدارس العربیہ کے زیر اہتمام ہونے والے حفظ قر آن پاک کے امتحانات میں مدرسہ تعلیم القر آن جامع مسجد مکی کہوٹہ شہر کے طلبہ کی شاندار کاکر دگی ۔ امتحانات میں حصہ لینے والے تمام طلبہ نے درجہ ممتاز میں (A+)گریڈ میں کامیاب ہوئے ۔ کامیاب ہونے والے تمام طلبہ نے اپنی کامیابی کو اللہ پاک کا فضل اور اپنے اساتذہ کی محنتوں اور اپنے والدین کی دعاؤں کو قرار دیا ۔اس موقع پر بچوں کے تمام والدین اور معززین علاقہ نے ادارہ ہذا کے مہتمم معروف عالم دین مولانا حافظ وقاری عثمان عثمانی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button