DailyNewsGujarKhan

New library donated by charity organisations and wealthy people in UC Thathi

الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ و تحریک منہاج القرآن یونین کونسل تھاتھی حاجی چوہدری حنیف کی جانب سے اہلیان علاقہ کے لیے لائبریری کا تحفہ

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے ) الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ و تحریک منہاج القرآن یونین کونسل تھاتھی حاجی چوہدری حنیف کی جانب سے اہلیان علاقہ کے لیے لائبریری کا تحفہ جبکہ بعداز نماز جمعہ درودوسلام کی محافل بھی ہوا کریں گی اس سلسلہ میں باقاعدہ ایک افتتاحی تقریب زیر سرپرستی حاجی چوہدری محمد حنیف اور شیخ محمد حمید تھاتھی میں منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے تحصیلی عہددران صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان سلطان نعیم کیانی ،ناظم دعوت محمد اسرار پرنسپل ،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء چوہدری محمد عظیم ،سٹی ناظم تحصیل گوجرخان راجہ غفور کیانی ،سابق ناظم یوسی تھاتھی چوہدری مرتضیٰ ،چوہدری محمد شعیب سہر ،شیخ عبدالقدوس ،ماسٹر ساجد بورگیاں ،چےئرمین چوہدری مصدق ،راجہ جبار بھٹی ،ماسٹر جہانگیر بھٹی ،حاجی خواجہ نزاکت چھنی،خواجہ نزاکت جمیل پورہ ،خطیب مرکزی جامع مسجد مولوی یونس ،شیخ عبدالطیف ،ماسٹر حمید بلیام ،راجہ صدیق کیانی ،شیخ محمد شفیق سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسرار ناظم دعوت تحصیل گوجرخان نے کہا ہے کہ درود وسلام پڑھنا ایک ایسا عمل ہے جو اللہ کی بارگاہ میں افضل ترین ہے باقی عبادات قبول ہونے یا نہ ہونے میں گنجائش باقی رہتی ہے لیکن درودوسلام پڑھنا اللہ پاک کی سنت ہے وہ قبول ہو جاتی ہے حاجی چوہدری محمد حنیف نے حلقہ درودوسلام کے لیے جو عمارت تعمیر کی ہے اللہ پاک اس کا بہترین اجر عطاء کریں چوہدری محمد عظیم نے درودوسلام کی افضلیت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کے کندھوں پر بیٹھے فرشتے ایک نیکیاں لکھتا ہے اور دوسرا انسان کی بدیاں لکھتا ہے لیکن ایک وقت ایسا آتا ہے جب فرشتے انسان کے درجات بلند لکھتے ہیں وہ درودوسلام کا ہے جب انسان درودوسلام پڑھ رہا ہوتا ہے تو ہمیں چاہیے اٹھتے بیٹھے ہر وقت درودوسلام کا ورد کرتے رہے حاجی چوہدری حنیف کی اس کاوش کو اللہ پاک قبول منظور فرمائیں اور علاقے کے لوگ لائبریر ی سے فائدہ حاصل کریں گئے سٹیج سیکرٹری کے فرائض پرنسپل ادارہ عرفان القرآن خطیب محمد ایوب بغدادی نے ادا کیے جبکہ اختتامی دعا خطیب مرکزی جامع مسجد مولوی یونس نے فرمائی ۔

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ڈہوک جنگی میں راجہ مہربان کی وفات پران کی رہائشگاہ پر جا کرمرحوم کے لیے اظہار تعزیت دعائے مغفر ت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button