DailyNews

Austrailian high commissioner visists vocational centrein Phirhala

آسٹریلن ہائی کمشنر کا "پاکستان حوصلہ مند خواتین نیٹ ورک" کے زیر انتظام پھرہالہ(ہریپور) میں چلنے والے ووکیشنل سینٹرکا دورہ

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ آسٹریلن ہائی کمشنر کا “پاکستان حوصلہ مند خواتین نیٹ ورک” کے زیر انتظام پھرہالہ(ہریپور) میں چلنے والے ووکیشنل سینٹرکا دورہ ،باہم معذور خواتین کے ہاتھوں سے بنائی گئی مختلف اشیاء دیکھیں اورانتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کیااوران کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ انھیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں ارم فاطمہ کے کردار کو بھی زبردست الفاظ میں سراہا اس موقع پر ان کے ہمراہ ارم فاطمہ،ڈاکٹر فضل محمود و دیگر بھی موجود تھے آسٹریلین ہائی کمشنر نے اپنے ادارے کی جانب سے پاکستان حوصلہ مند خواتین نیٹ ورک کو باہم معذور افراد کی بحالی کے لیے مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی آسٹریلین ہائی کمشنر باہم معذور خواتین کے ہاتھوں سے تیار کردہ اشیاء کو دیکھتے ہوئے انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ سکے انھوں نے کہا معذور افراد خداداد صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اگر انکی قدرتی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے تو یہ معاشرے میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں اور PHKNخصوصاً ارم فاطمہ معذور خواتین کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں اہم رول ادا کر رہی ہیں انسانیت کی خدمت کرنا سب سے بڑی عبادت ہے معذور خواتین ایک نئے عزم وحوصلے کے ساتھ احساس کمتری کو ذہن سے نکالتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کریں ہمارا ادارہ معذور افراد کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے ارم فاطمہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2006سے لے کر سال 2018تک ہزاروں افراد کو فنی تربیت اورچار ہزار سے زائد افراد باہم معذوری کو ذاتی کاروبار کے ذریعے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں ہمارے ادارے نے معاونت کی گزشتہ روز کی تقریب میں درجنوں خواتین نے حصہ لیا تھا جن میں ہینڈی کرافٹ ٹریننگ کی خواتین بھی تھیں اس موقع پر ڈاکٹر فضل محمود نے کہا کہ معذور افراد کو معاشرے کا اہم فرد بنانے میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اور اس ضمن میں آسٹریلین ہائی کمشنر اور ان کے ادارے کا رول بہت اہم ہے انھوں نے حکومت کی جانب سے باہم معذور افراد کے لیے قانون سازی سمیت ان کے ہاتھوں کی تیار کردہ اشیاء کو عام مارکیٹ تک رسائی دینے اور حوصلہ افزائی کرنے جیسے حکومتی کردار کی ضرورت پر زور دیا 

Show More

Related Articles

Back to top button