Loaded truck fell in ditch due to brake failure
بریک فیل ہوجانے کے باعث سمینٹ سے لدا ہوا ٹرک گہرائی کھائی میں جا گرا

بریک فیل ہوجانے کے باعث سمینٹ سے لدھا ہوا ٹرک گہرائی کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق شاہراہ کشمیر جو کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس پر انتہائی خطرناک موڑ ہیں جمعہ کی اعلی صبح شاہراہ کشمیرپر سمینٹ سے لدھا ہوا ٹرک شاہ خاکی کے مقام پر خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے اچانک بریک فیل ہو گئی جس کے نیتجے میں ٹرک گہرائی کھائی میں جا گرا اس میں موجود ٹرک ڈرائیور شہزاد ملک خالد جس کا تعلق احسن ابدال سے ہے اور محمد جاوید ولد نواب خان جس کا تعلق ٹیکسلا سے ہے دونوں شدید زخمی ہوئے شاہ خاکی پڑولنگ پولیس نے بروقت حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائی کر کے دونوں آدمیوں کو ریسکو 1122کے ذریعے ٹی ایچ کیو کلرسیداں پہنچایا جبکہ ملک شہزاد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسملبیوں کی حلقہ بندیوں کی حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسملبیوں کی حلقہ بندیوں کی حتمی نتائج کا اعلان کر دیا عبوری مردم شماری کے نتائج پر ہونے والی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی شنوائی کے بعد حتمی طور پر حلقہ بندیاں فائنل کر دی گئی حلقہ قانون گو چوآ خالصہ کو صوبائی اسمبلی پی پی 7کہوٹہ و تحصیل کلرسیداں کے ساتھ شامل رکھا گیا جبکہ قومی اسمبلی میں حلقہ این اے 58گوجر خان کے ساتھ حتمی طور پر شامل کر دیا گیا
چوآ خالصہ تا دوبیرن سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار نکاسی آب نہ ہونے سے سڑک جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی
سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم۔۔۔۔۔ چوآ خالصہ تا دوبیرن سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار نکاسی آب نہ ہونے سے سڑک جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی جس سے گزارنے والے مسافر ،عوام اور سکول کے طالب علم سخت مشکلات کا شکار یادر ہے کہ چوآ خالصہ کے دو قدیمی قبرستان ،جنازہ گاہ ،فٹ بال گراونڈ اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے ،خواتین وکیشنل سنٹر اسی خراب راستے پر واقع ہیں اہلیان علاقہ نے حکومتی نمائندوں اور بلدیاتی نمائندوں سے سڑک مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے