DailyNews

Public will decide the fate of nation in next election, Abbasi

آئندہ الیکشن میں کسی اور کا فیصلہ نہیں ہو سکتا ۔ پاکستان کے عوام فیصلہ کرینگے

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کسی اور کا فیصلہ نہیں ہو سکتا ۔ پاکستان کے عوام فیصلہ کرینگے ۔ میاں نواز شریف نے سی پیک جیسا منصوبہ پاکستان کو دیا ۔کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان اور چین کے تعاون سے چند سالوں میں (720) میگاواٹ بجلی مہیا کریگا ۔ منصوبہ سے دو ہزا افراد کے لیئے روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے ۔ ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف نواز شریف نے لایا ۔ میاں نواز شریف نے ملک کو موٹر وے ، بجلی ، گیس اور کارخانے دیئے ۔ گالی گلوچ اور الزام تراشی کی سیا ست کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نرڑ میں اپنے دیرینہ دوستوں سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد یامین مرحوم ، راجہ پہلوان ستی اور کانسٹیبل مظہر ستی شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ کے بعد بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب ، ایم پی اے ثوبیہ انور ستی اور عبدالحمید مغل نے بھی خطاب کیا ۔ میزبان جلسہ چیئرمین نرڑ بلال یامین ستی نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ اس مو قع پر چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں کے ساتھ ساتھ ،عززین علاقہ بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل بیور میں سی پیک منصوبہ کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ راجہ بشیر ، چیئرمین بیور راجہ فیاض ، صدر مسلم لیگ بیور راجہ نزاکت اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم دونوں مقامات پت ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے ۔

 

وزیر اعظم نے مرحوم سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد یامین مرحوم اور راجہ پہلوان کی شاندار خدمات کوزبردست الفاظ میں سراہا 

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ وزیر اعظم نے مرحوم سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد یامین مرحوم اور راجہ پہلوان کی شاندار خدمات کوزبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ ان کی وفا (30)سالہ رفاقت ناقابل فراموش ہے ۔ شاہد عباسی نے راجہ پہلوان کے بیٹے ذاکر حسین ستی ،بھائی محمد الیاس اور بھا نجے توصیف ستی جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل مظہر ستی شہید کے بھائی طارق ستی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔جبکہ وزیر اعظم نے سیکرٹری آرٹی اے راولپنڈی خالد یامین ستی ، چیئرمین نرڑ بلال یامین ستی اور ایم پی اے ثوبیہ انور ستی اور وفاقی وزیر مریم اورنگ زیب کے ہمرا ہ سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) یامین مرحوم کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی کی

 

کہوٹہ پولیس نے جوئے کی محفل الٹ کر (8) جواری گرفتار کر لیئے

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ کہوٹہ پولیس نے جوئے کی محفل الٹ کر (8) جواری گرفتار کر لیئے اور جوئے پر لگی 9750روپے نقدی قبضے میں لیکر زیر دفعہ 5/7/78قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ پو لیس نے ملزمان کے قبضے سے سات موبائل فون ، تاش کے پتے بھی بر آمد کیئے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button