DailyNews

Raja Amir Mazhar warns those who make fake allegations

میرے خلاف جھوٹے پروپگنڈے کر نے والے باز آ جاہیں

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ عامر مظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے خلاف جھوٹے پروپگنڈے کر نے والے باز آ جاہیں ۔یوسیز چیئر مین کسی بھی قسم کی باتوں میں ناں آہیں تمام یونین کونسلوں کے چیئر مین میرے بھائی ہیں ۔پورے حلقہ پی پی سیون کے حقوق کے جنگ لڑھ رہا ہوں تاکہ این اے 57اور حلقہ پی پی 7کی یونین کونسلوں کونسلوں کو برابری کی سطح پر فنڈز ملیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بعض افراد تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں میں میرے خلاف یہ افواہ پھلا رہے ہیں کہ جو فنڈز میں نے دیے تھے وہ راجہ عامر مظہر نے آپ کے وہ فنڈز رکوائے ہیں انہو ں نے کہاکہ میں یہ بات واضع کر تا چلوں کہ ناں تو کسی نے کوئی فنڈز دیے ہیں اور ناں ہی میں فنڈز رکوائے ہیں اور یہاں میں ایک بات اور واضع کرتا چلوں کہ 05-04-2018کو جو ٹنڈرز اخبار میں شائع ہوئے تھے وہ کسی نے نہیں دیے بلکہ وہ ضلع کونسل راولپنڈ ی کے فنڈز تھے جو ہر یونین کونسل میں برابری کی سطح پر تقسیم ہونے چاہے تھے ان میں تحصیل کہوٹہ پی پی سیون کی یونین کونسلوں میں30لاکھ فی کس ہر یونین کونسل کے ٹینڈرزلگائے گے باقی حلقہ این اے 57کی یونین کونسلوں میں ایک کروڑ40لاکھ روپے دیے گے جو کہ غیر منصفانہ تقسیم کی گئی اور اس فنڈز میں میری یونین کونسل ہوتھلہ کو نظر انداز کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہاس پہلے بھی 18لاکھ فی کس ہر یونین کونسل میں تقسیم کیا گیا مگر اس وقت بھی فون کر کے میری یونین کونسل کاورک آڈر رکوا دیا گیا جس پر میں نے راولپنڈی بنچ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کر رکھی اس میں صرف اور صرف اپنی یونین کونسل کے ساتھ کی گئی ناانصافی کے خلاف ڈسڑک کونسل کے چیف آفیسرکے خلاف ہے اس میں بھی کسی قسم کا کوئی بھی اسٹے آڈر نہیں لیا گی انہوں نے کہا کہ پورے حلقہ پی پی سیون کے حقوق کے جنگ لڑھ رہا ہوں تاکہ این اے 57اور حلقہ پی پی 7کی یونین کونسلوں کونسلوں کو برابری کی سطح پر فنڈز ملیں یہ جھوٹ بولنے والے اور اسی طرع کے جھوٹے پروپگنڈئے کرتے رہیں گے میں تحصیل کہوٹہ کی عوام سے اپیل کر تاہوں ان کی باتوں میں ناں آہیں اور ناں ہی میرے چیئر مین بھائی ۔میں تو ترقیاتی کام کرانے آیا ہوں رکوانے نہیں ۔

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے حلقے کی عوام کو سخت مایوس کیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
آصف شفیق ستی ، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری ، راجہ محمد شکیل کیانی اور دیگر نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے حلقے کی عوام کو سخت مایوس کیا ہے ۔ جو توقعات انہوں نے لگائی تھیں ان سب پر پانی پھر گیا ہے ،حلقے کی عوام آج بھی بری طرع مسائل کا شکار ہیں ۔سوئی گیس کے جس منصوبے کو وہ اپنے نام سے منصوب کر رہے ہیں وہ پی پی پی کے دور کا منصوبہ تھا جسے وہ اپنے نام سے منصوب کر رہے ہیں صرف چند گلیاں اور سٹرکیں دینے کا نام مسائل کی کمی نہیں ہے نوجوان آج بھی ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھا ئے دفاتر کی خاک چھا ن رہے ہیں کہوٹہ میں ایک اہم ادرہ ہونے کے باجود انہوں نے کہوٹہ کی عوام کے کوئی کوٹہ مختص ناں کرا سکے عوام آمدہ الیکشن میں اس کا حساب اپنی ووٹ کی پر چی سے لیں ۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیات آصف شفیق ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ پی پی 57 ، پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری ، پی پی پی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی ،تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ، بزرگ سیاسی کارکن اشرف کیانی اور نوجوان سیاسی کارکن ملک عبدالقیوم نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا بار بار اعلان کر رہی ہے کہ ہم نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے مگر وزیر اعظم پاکستان کے ذاتی حلقے کی یہ حالت ہے کہ10سے 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے وزیر اعظم پاکستان کے عہدے کے بعد اللہ ہی حافظ ہے اس کے بعد شاہد عباسی اور کس عہدے پر جاہیں گے کہ وہ اپنے حلقے کی عوام کے مسائل حل کر یں گے انہوں نے کہا آمدہ الیکشن میں حلقے کی عوام اپنی پر چی کی طاقت سے اپنا حساب لیں گے ۔

کہوٹہ :معروف صحافی و کالم نگار عبد العزیز پاشا عمرے کی اداہگی کے وطن پہنچ آہے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ :معروف صحافی و کالم نگار عبد العزیز پاشا عمرے کی اداہگی کے وطن پہنچ آہے۔گذشتہ روز اہر پورٹ پر چیئرمین جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان راجہ محمدذاکر ،معروف سیاسی وسماجی شخصیات نذاکت حسین راجہ،محی الدین احمد ،منصور احمد،ارشد محمود چوہدری ، حافظ قدید احمد ،راجہ حسنین اور دیگر دوستوں نے ان کا پر تباک استقبال کیا اور ان کو جلوس کے ہمراہ ان کے آبائی گھر کلر سیداں میں لائے ۔

کہوٹہ کی کاروباری شخصیت امتیاز حسین وفات پا گے۔مر حوم کی نمازے جنازہ محلہ آڑہ کے قبرستان میں ادا کیا گیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ کی کاروباری شخصیت امتیاز حسین وفات پا گے۔مر حوم کی نمازے جنازہ محلہ آڑہ کے قبرستان میں ادا کیا گیاان کی نمازے جنازہ معروف عالم دین مولانا حافظ و قاری محمد عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے پڑھا ئی نمازے جنازہ میں،ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف، ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ، ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹر،ممبر ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ ،پیپلز پارٹی کے رہنماء ایم ذرین اعوان ،چیئرمین راجہ ظہور اکبر، ،سابق ہیڈ ماسٹر معروف مائر تعلیم راجہ منیر الدین جنجوعہ ،سردار مظہر حسین سمیت کثیر تعداد میں سیاسی ،سماجی ،کاروباری ،مذہبی،ادبی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی

Show More

Related Articles

Back to top button