DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan police confiscate illegally sold fire works

تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر آتش بازی کا سامان قبضہ میں لیا

تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر آتش بازی کا سامان قبضہ میں لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شانی ڈیکوریشن سنٹر مین بازا ر کلر سیداں میں ایک شخص بھاری مقدار میں سامان آتش بازی فروخت کر رہا ہے جس پر چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی گئی اور جب پولیس مذکورہ ڈیکوریشن سنٹر پرپہنچی تو دکان میں موجود دکاندار جس نے دریافت پر اپنا نام و پتہ محمد ارشاد عرف شانی سکنہ مغل آباد کلر سیداں بتایا جس کے پاس دکان پر نیلے شاپروں میں سامان آتش بازی موجود تھا جو مخصوص گاہکوں کو فروخت کر رہا تھا جو سامان پڑتال کرنے پر انار 11 عدد،پلی کریکر 12 ڈبے،پھل جھڑیاں 4 ڈبے چھوٹے،پٹاخے 12پیکٹ،گولے بڑے دھاگے والے 108 عدد اورپنسل نما گولے 25 عدد موجود تھے جو الگ بذریعہ فرد قبضہ پولیس لے کر تکمیل فرد کی گئی۔مسمی محمد ارشاد نے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی اپنی دکان میں رکھ کر اپنی اور باقی لوگوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈال کر ارتکاب جرم کیا ۔

کلر سیداں پولیس نے دوران ڈرائیو غفلت اور تیز رفتاری کا مظاہر ہ کرنے پر گاڑی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں پولیس نے دوران ڈرائیو غفلت اور تیز رفتاری کا مظاہر ہ کرنے پر گاڑی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس شاہ باغ اسٹاپ پر معمول کی گشت پر تھی کہ اس موقع پر ایک عدد ٹریلر جو بھوسہ لوڈ کر کے روات سے کلر سیداں کی جانب آ رہا تھا اور مذکورہ ٹریلر کا ڈرائیور جس نے دریافت پر اپنا نام و پتہ ملک اللہ یار سکنہ تلہ گنگ بتایا نے اپنی گاڑی کو انتہائی خطرناک انداز میں چلا رہا تھا اور اگر اس کو نہ روکا جاتا تو وہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔

شیخ حسن سرائیکی کو یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے آرگنائز مقرر ہونے پر مبارکباد

مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے صدر شیخ خورشید احمد،شیخ ندیم احمد،چوہدری اسد عزیر،وقاص کبیر اور شیخ محسن نے شیخ حسن سرائیکی کو یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے آرگنائز مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن محمد صفدر نے انہیں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نو منتخب آرگنائز ر شیخ حسن سرائیکی نے کیپٹن محمد صفدر، میاں احسان اور راولپنڈی ڈویژن کے آرگنائزر جاسم کنول راہی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صحافی ناصر بشیر راجہ کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی پریس کلب کلر سیداں کے عہدے داران چوہدری عامر کمبوہ ،راجہ محمد سعید، جاوید اقبال، جاوید چشتی ،اکرام الحق قریشی، پرویز وکی ،چوہدری شہباز رشید، لالہ شبیر ،شیخ شبیر ثانی اور دیگر نے کلر سیداں کے نوجوان صحافی ناصر بشیر راجہ کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم دلیر سچے اور حق بات کہنے والے نوجوان تھے جن کی اچانک وفات سے پریس کلب کلر سیداں ایک با وقار صحافی سے محروم ہوا ہے ۔انہوں نے مرحوم کے بھائی راجہ یاسر بشیر ایڈووکیٹ اور دیگر سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button