گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
13مئی کو گوجرخان میں میاں محمد نوازشریف کا جلسہ ، میاں محمد نوازشریف کا والہانہ استقبال کیا جائے گا اور تحصیل بھر سے عوام شرکت کر کے ثابت کر دیں گے کہ وہ میاں محمد نوازشریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں ان خیالات کااظہار سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اورممبر صوبائی اسمبلی شوکت عزیز بھٹی ، راجہ حمیدایڈووکیٹ نے تیرہ مئی کو میاں محمد نوازشریف کا گوجرخان میں جلسہ کے حوالہ سے مسلم لیگ ن کے چیئرمین وائس چیئرمین کونسلر مسلم لیگی عہدیداران اور ورکروں کے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم تیرہ مئی کو ثابت کریں گے کہ گوجرخان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور رہے گا یہاں سے مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی مقررین نے کہا کہ میاں محمدنوازشریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں ا ن کی محبت عوام کے دلو ں سے کسی صورت نہیں نکالی جا سکتی عوام میاں نوازشریف کے بیانیہ “ووٹ کو عزت دو”میں ان کے ساتھ ہم آواز ہیں اس موقع پر راجہ علی اصغر، چوہدری اشتیاق، ملک پرویز آف کنگر، شاہد صراف، خواجہ نعیم قیوم، شازیہ سلطانہ، روبینہ گوریجہ، سید ندیم عباس بخاری، راجہ سہیل عباس کیانی، خواجہ جہانگیر، طارق محمود سیٹھی ، ابراروارثی، راجہ ندیم، چوہدری ضیافت ودیگر نے بھی خطاب کیامعروف شخصیت راجہ طاہر کیانی ، راجہ امیر کاظم، مرزا ارشد اقبال، چیئرمین راجہ ذوالفقار، مرزا عنایت آف راماں، محمد خان بھٹی آف آہدی، شوکت علی وارثی، انجم رشید وارثی، راجہ خرم ممتاز،ملک حارث، شفقت محمود، شیخ احسن ، راجہ بشارت، بلقیس صنوبر ،حبیب مغل، ملک مہران، مظہر وارثی، خضر اسلام قریشی،چوہدری اویس، راجہ سجاد سرور،مبشرحسن سمیت تحصیل بھر سے مسلم لیگ ن کے چیئرمین وائس چیئرمین کونسلر مسلم لیگییوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی
بلدیہ کے وائس چیئرمین کی طرف سے نوٹس جاری کرنے پر ہاؤس میں شدید مذمت
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کا اجلاس زیرصدارت احمدنواز کھوکھر منعقد ہواجس میں چوہدری فرزندعلی، ملک جاوید اقبال، خواجہ ظہیر، ملک نصیر ،کلیم اللہ بھٹی ،ارباب اعجاز ،راجہ ساجد ،قیصر شاہ ،شیخ صلاح الدین ،مرزا رفعت ،سید تصور شاہ و دیگر موجود تھے اجلاس میں خان لیاقت اور آصف ملک کو بلدیہ کے وائس چیئرمین کی طرف سے نوٹس جاری کرنے پر ہاؤس میں شدید مذمت کی گئی اجلاس میں کہا گیا کہ صحافیوں کو ہراساں کرکے انکو سچ بات کہنے سے روکنے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پوٹھوہار پریس کلب کی جانب سے وائس چیئرمین کو نوٹس جاری کئے جائیں گے
گوجرخان میں بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈگ کا سلسلہ جاری شدید گرمی میں مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند رہنے سے عوام سخت مشکلات
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
گوجرخان میں بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈگ کا سلسلہ جاری شدید گرمی میں مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند رہنے سے عوام سخت مشکلات سے دوچار لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کرنے والوں کا جھوٹ سامنے آگیا بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے ان خیالات کااظہار کمیسٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر خوشنود الٰہی نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان اور گرد ونواح میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ دیدہ دلیری کے ساتھ جاری بجلی چند گھنٹوں کی مہمان بن کر رہ گئی مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند رہنے سے عوام سخت مشکلات کا سامنا بالخصوص کاروباری طبقہ جو پہلے ہی کاروبار نہ ہونے سے پریشان کن صورتحال میں مبتلا ہیں اب رہی سہی کسر بجلی کی کئی کئی گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ نے نکال دی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ظالمانہ اور بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اور لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا جائے کئی کئی گھنٹوں سے مسلسل بجلی بند رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے واپڈا فوری طور پر بجلی اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ بند کر کے عوام کی مشکلات ختم کرے
پولیس تھانہ گوجرخان ان ایکشن، شراب کی بھاری مقدار اور سامان آتش بازی قبضہ میں لے کر چھ افراد کو گرفتار کرکے ان کیخلاف منشیات ایکٹ اور آتش بازی کے مقدمات درج
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
پولیس تھانہ گوجرخان ان ایکشن، شراب کی بھاری مقدار اور سامان آتش بازی قبضہ میں لے کر چھ افراد کو گرفتار کرکے ان کیخلاف منشیات ایکٹ اور آتش بازی کے مقدمات درج کر لئے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے بتایا کہ سی پی او راولپنڈی افضال احمد کوثر کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری ہے گزشتہ روز پولیس نے دوران ناکہ بندی مختلف مقامات سے احمدعلی، مطلوب حسین اور غلام محی الدین کو گرفتار کر کے ان سے مجموعی طور پر 25لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ سامان آتش بازی فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رکھا اور محمد تیمور اور محمد کامران کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد کر لیا اشتیاق مسعود چیمہ نے بتایا کہ سی پی او راولپنڈی افضال کوثر نے سامان آتش بازی فروخت اور شادی بیاہ کی تقریبات پر آتش بازی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر رکھی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج ہوگی اورمنشیات فروشوں کیخلاف بھی مہم جاری ہے منشیات فروشی کرنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا
مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین کو چاہیے کہ وہ اپنے تمام تر اختلافات کو ختم کر کے ایک ہو جائیں,ملک پرویز آف کنگر
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
ووٹ کی عزت کے ساتھ ووٹر کی عزت اور تقدس بھی ضروری ہے مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین کو چاہیے کہ وہ اپنے تمام تر اختلافات کو ختم کر کے ایک ہو جائیں وقت اور حالات کا تقاضابھی یہی ہے ووٹر اور ورکر کی عزت کی جائے پرانا مسلم لیگی ہوں حق سچ بات کہنے سے کبھی نہیں گھبراتا ان خیالات کااظہار شرقی گوجرخان کی معروف شخصیت اور مسلم لیگی رہنما ملک پرویز آف کنگر نے گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں 13مئی کو گوجرخان میں میاں نوازشریف کے جلسہ کے حوالہ سے منعقدہ میٹنگ میں اپنے دبنگ خطاب میں کیاملک پرویز نے کہا کہ گوجرخان میں تیرہ مئی کو میاں نوازشریف کا جلسہ ضرور کامیاب ہوگا مقامی قائدین آج جس طرح ایک اسٹیج پر موجود ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے اختلافات کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے کارکنوں کی عزت اور انہیں مقام دیں ووٹروں کو عزت دیں تو کوئی بھی طاقت مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کر سکے گی ملک پرویز ے کہا کہ اچھے برے حالات میں ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ساتھ رہا ہوں حق بات کہنے سے کبھی گریز نہیں کیا چاہے کسی کو پسند آئے نہ آئے گوجرخان کے عوام میاں محمد نوازشریف کا تاریخ ساز استقبال کریں ملک پرویز کی جذباتی تقریر پرہال میں موجود لیگیوں نے خوب تالیاں بجائیں کہ انہوں نے صحیح معنوں میں کارکنوں کی ترجمانی کی ہے