Local elections to be held in UK on 3rd of May
برطانیہ مئی میں ہونے والے انتخابات میں پانچ سو سے زائد پاکستانی امیدوار حصہ لے رہے ہیں
لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) انگلینڈ بھرمیں تین مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایک سو پچاس کاونسلوں کی 4371 سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ان انتخابات میں تاریخ میں پہلی بار 500 سے زائد پاکستان نژاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ مجموعی طور پر لیبر نے 261 امیدواروں، ٹوری نے 138, لبرل ڈیموکریٹک نے 67,گرین نے 17, پیتھ اور ایس پائیر نے 15 جبکہ 11 امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیں گے۔ اور ویسٹ مڈلینڈز کے ریجنز میں پاکستان نژاد آبادی کا تناسب دیگر علاقوں سے نسبتا زیادہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان علاقوں سے پاکستان نژاد امیدوار بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ گریٹر لندن پاکستان نژاد آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ریجن تصور کیا جاتاہے ۔
2011 کی مردم شماری کے مطابق گریٹر لندن ریجن میں ایک لاکھ بارہ ہزار چار سو ستاون پاکستان نژاد آباد ہیں اور اسی وجہ سے گریٹر لندن کی بتیس کونسلوں میں 244امیدوار مختلف پارٹیوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ گریٹر لندن میں لیبر پارٹی کے 114,کنزرویٹو کے 53لبرل ڈیمو کریٹک کے 35,گرین کے 11اور پیتھ اور ایسپائیر کے پندرہ ،پندرہ امیدوار شامل ہیں۔ ویسٹ مد لینڈز ریجن کی سات فیصد آبادی کا تعلق پاکستان سے ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں یہاں سے 91امیدوار قسمت آزمائیں گے جس میں صرف برمنگھم سٹی کاونسل سے 60امیدوار شامل ہیں۔ لیبر پارٹی نےکے اس ریجن سے 39، ٹوری کے 28,لبرل ڈیمو کریٹک کے 18، گرین کے 1جبکہ 5آزاد امیدوار بھی ان انتخابات میں شامل ہیں۔
یارکشائیر اور ہمبر ریجن سے 58 پاکستان نژاد امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جس میں لیبر کے 29، کنزرویٹو کے 17، لبرل ڈیمو کریٹک کے 6، گرین کے 3 جبکہ تین آزاد امیدوار شامل ہیں۔ نارتھ ویسٹ ریجن کی کل آبادی میں سے پانچ فیصد لوگوں کا تعلق پاکستان سے ہے اور اس ریجن سے 89 پاکستان نژاد امیدوار انتخابات مجں حصہ لیں گے۔ لیبر پارٹی نے 57امیدواروں کو اس ریجن سے پارٹی ٹکٹ دئیے ہیں جبکہ ٹوری پارٹی نے 27، گرین نے 1، لبرل ڈیموکرٹیک نے 5جبکہ ایک امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔ دیگر ریجنز میں کم پاکستانی آبادی کی مناسبت سے کل 50امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں انتخابی مہم زوروشور سے جاری ہے اور لیبرپارٹی،کنزرویٹو اور دیگر جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقوں میں اپنی پارٹیوں کے امیدواروں کے ہمراہ ان کی انتخابی مہم چلارہے ہیں
۔پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں نے اپنی کمیونٹی پر بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے اور پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے امیدواروں کو کامیاب کرواکر کونسلوں میں بھیجنےسے کمیونٹی کے مسائل حل ہوں گے۔
The next Local Government Elections will be held on Thursday 3 May 2018 and will include:
London Boroughs
Metropolitan Districts
Shire Districts
Single Tier Shire Districts