DailyNews

Inauguration ceremony of main road connecting 8 villages in Moawra, Kahuta

چیئر مین یوسی مواڑہ میجر راجہ عبدالرؤف جنجوعہ کی محنتوں سے 8گاؤں کی واحد رابطہ سڑک کا افتتاح ہو گیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
چیئر مین یوسی مواڑہ میجر راجہ عبدالرؤف جنجوعہ کی محنتوں سے 8گاؤں کی واحد رابطہ سڑک کا افتتاح ہو گیا ۔ دو ماہ قبل اس سٹرک کا فنڈز ریلیز ہو گیا تھا اس کے بعد کچا ٹریک بنا اور باقاعدہ سٹر ک کا کام شروع ہو گیا ہے ۔اہلیان علاقہ کی طرف سے چیئر مین یوسی مواڑہ میجر راجہ عبدالرؤف جنجوعہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل مواڑہ کے 5گاؤں چلیال ،گھڑیٹ ۔دڑھ ،بلیہاڑی ، گورا گورااور یوسی مٹورکے 2گاؤں گلور اور تھوہا کو جانے والا واحد راستہ عرصہ 35سے بند تھا جس پر چیئر مین یوسی مواڑہ میجر راجہ عبدالرؤف جنجوعہ اور ان کی ٹیم کی شب و روز کی محنتوں سے اس مسلے کا حل ہو گیا تھا اور دو ماہ قبل چیئر مین یوسی مواڑہ میجر راجہ عبدالرؤف جنجوعہ کی محنتوں سے اس روڈ کے لیے ایک بڑی رقم منظور ہوگئی تھی جس کا گذشتہ روز قبل افتتاح ہو ا اس موقع پر آل پاکستان ٹینکر ایسوسی ایشن کت جنرل سیکر ٹری راجہ سعید احمد آف گھڑیٹ ، خان شہزاد ، راجہ احسان الحق ،راجہ ریاض ،سیکر ٹری یوسی فہیم کھٹڑ ،راجہ خورشید احمد ،راجہ نعیم جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی ۔افتتاح کر نے کے بعد دعا ء مانگی اس موقع پر چیئر مین یوسی مواڑہ میجر راجہ عبدالرؤف جنجوعہ نے معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اپنے یوسی کی عوام کے تمام مسائل کر ؤں گا ۔سوئی گیس کا کام بھی بڑی تیزی سے یوسی کے معتدد گاؤں میں سوئی گیس میٹر بھی لگ چکے ہیں اور باقی علاقہ میں بھی جلد کام شرو ع کیا جائے گا ۔

مینار پاکستان جلسے نے حکومتی ایوانوں کی در و دیوار کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ راجہ طارق محمود مر تضیٰ

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ طارق محمود مر تضیٰ رہنماء پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ مینار پاکستان جلسے نے حکومتی ایوانوں کی در و دیوار کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پی ٹی آئی مخالف جماعتوں کی رات کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ۔ملک کی عوام کی نظریں قائد تحریک عمران خان پر لگی ہیں انشاء اللہ آئندہ ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہو نگے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے لاہور جلسے سے واپسی کے بعد نمائندے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان لاہور میں پی ٹی آئی کے عظیم الشان جلسے نے ناں صرف مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں بلکہ قوم نے ایک نئے پاکستان کی بنیادبھی رکھ دی ہے جو انشاء االلہ آمدہ قومی الیکشن میں قوم ووٹ کی طاقت سے حاصل کر لیں گئی کیونکہ کہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کا محاسبہ کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے انہوں نے کہا کہ گذشتہ 5سال قوم کے جذبات سے کھلواڑ کر کے ووٹ کی عزت کا پامال کیا جاتا رہا اور آج اپنی کشتی ڈوبتے دیکھ کر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ راجہ طارق محمود مر تضیٰ رہنماء پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے 11نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کر کے قوم کو ان کی حقوق ان کی دہلیز پر دیے جاہیں گے ملک کی غیور عوام کی نظریں قائد تحریک عمران خان پر لگی ہیں انشاء اللہ آئندہ ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہو نگے ۔

محلہ بلوہا نئی آبادی میں سوئی گیس کا کام شروع

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
محلہ بلوہا نئی آبادی میں سوئی گیس کا کام شروع ۔عوام علاقہ کا ماسٹر خوشی محمدستی ، سردار شاکر گل ضیاء اور رزاق ستی کا شکریہ ۔ تفصیل کے مطابق ماسٹر خوشی محمدستی ، سردار شاکر گل ضیاء اور رزاق ستی کی نگرانی میں محلہ بلوہا نئی آبادی کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے پائپ لائین بچھانے کے کھدائی کا کام شروع ہے آج سے قبل بلدیات الیکشن مہم کے دوران نئی آبادی گیس منصوبہ کے لیے وعدہ مزید رازق ستی اور ماسٹر خوشی محمد ستی کاوشوں سے نئی آبادی بلوہا سوئی گیس کی سہولیات سے مستعفید ہونے پر شاہد خاقان عباسی اور دیگر ہمنواہ قیادت کا شکر یہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر آبادی نے مسلم لیگ ن کی حمائت کا اعلان بھی کیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button