Chak Jalal Din officials show confidence in Ghulam Sarwar Khan
راجہ شاہد محمود جنجوعہ سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا غلام سرور خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار
ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔
وائس چیئرمین یونین کونسل چک جلال دین راجہ شاہد محمود جنجوعہ،یوتھ کونسلر وسیم قمر،لیڈی کونسلر ناحیدہ ناصر،کسان کونسلر سید ظہیر عباس سمیت سینکڑوں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایک بھرپور تقریب میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سنیئر نائب صدر غلام سرور خان نے کہا کہ جن مقاصد کے لیئے یہ ملک حاصل کیا گیا بدقسمتی سے70سالوں سے بدکردار،نااہل حکمرانوں کی وجہ سے وہ مقاصد حاصل نہیں کیئے جا سکے انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی قیادت میں وہ مقاصد حاصل کریں گے کرپٹ حکمرانوں کا یوم حساب آ گیا ہے شریف فیملی اپنے منطقی انجام تک پہنچنے والی ہے اڈیالہ جیل شریف فیملی کا مقدر بن چکی ہے بھاری اکثریت سے تیسری بار منتخب ہونے والا وزیر اعظم عدالتوں کے دھکے کھا رہا ہے جس کا کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتا ہے 31مئی کے بعد مسلم لیگ ن کی سیاست کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے غروب ہونے والا ہے آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہونگے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے ملک کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے اب کوئی لٹیرا نہیں بچے گا سب کو حساب دینا ہو گا بلکہ85سے احتساب شروع کیا جائے کہ 85میں کس کے کیا اثاثے تھے اور آج کس کے کیا اثاثے ہیں ہم شریف اور محب وطن لوگ ہیں سیاست کو عبادت سمجھ کے کر رہے ہیں سیاست کو کھبی زریعہ معاش نہیں بنایا بلکہ عملی کی سیاست کو پروان چڑھایا جبکہ ہمارے مخالفین کی سیاست کا محور انتقام کی سیاست ہے انشاء اللہ انتقام کی سیاست کے خاتمے تک ڈٹ کر مقابلہ کریں گے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ میرے مخالف کو پتہ نہیں کیوں اتنی اہمیت دی جا رہی ہے جو2013کے انتخابات میں بری طرح شکست سے دوچار ہوا اس کے بعد بلدیاتی انتخابات کنٹونمٹ بوڈز کے ہوں یا یونین کو نسلوں اور بلدیہ کے ہوں میں بھرپور شکست سے دوچار ہوا نہ اس کے ساتھ کوئی ایم این اے ہے اور نہ ہی کوئی ایم پی اے ہے ایسے لوگوں کے لیئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ان کی گندی سیاست کو دفن کر کے سکھ کا سانس لیں گے تقریب سے سابق امیدوار کرنل (ر)اجمل صابر،واثق قیوم،چوہدری اعجاز انور،انجنیئر چوہدری افتخار،زوہیر آفریدی،چوہدری مہران اعجاز انور،اظہر میر جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری رجاسب علی خان آف چکری نے سرانجام دیئے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں چوہدری ناظر حسن آف چکری،چوہدری مظہر آف چکری،عامر بشیر آف کلیال ،حسن شہزاد بٹ،نصیرالدین عمار،بلال خٹک،عمران عباس خان،علی خان،منور خان سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی غلام سرور خان کو جلسہ گاہ تک لانے کے لیئے ایک بہت بڑی ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
ٹیکسلا کی مشہور مذہبی شخصیت محمد دین طویل علالت کے بعد رضائے الہٰی سے وفات پاگئے
ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔
ٹیکسلاکے معروف وتاجر محمد نواز،شوکت محمود اور وحید اختر کے ماموں راجہ محمد صدیق کے والد اور ٹیکسلا کی مشہور مذہبی شخصیت محمد دین طویل علالت کے بعد رضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں جنکی نماز جنازہ گذشتہ روز ان کے آبائی قبرستان میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں ٹیکسلا بھر کی سیاسی ،سماجی ، کاروباری و مذہبی شخصیات سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور انہیں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا
تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ۔چوبیس سالہ نوجوان ہارون خان جدون موقع پر جاں بحق
ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔
تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ۔چوبیس سالہ نوجوان ہارون خان جدون موقع پر جاں بحق دوسرا دوست شدید زخمی۔ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ۔تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی ٹیکسلا کا رہائشی ہارون خان جدون جو کہ ملٹی گارڈنز اسلام آباد رئیل سٹیٹ کے ادفتر میں بطور آفس بوائے کام کرتا تھا شام دفتر سے چھٹی کر کے وحدت کالونی گھر کی جانب جا رہا موٹر سائیکل پر دوست کے ہمراہ جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر نے کچل دیا جس سے موقع پر ہارون کی موت واقع ہو گئی جبکہ دوسرا دوست شدیدزخمی ہو گیا ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ریسیکو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ذخمی نوجوان کو ہسپتال جبکہ ہارون کی نعش گھر منتقل کر دی، متوفی کے والدین خبر سنتے ہی سکتے میں آگئے علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا۔مرحوم کو اس کے آبائی گاؤں لنگڑیال شاہ مقصود چوک جبری روڈ ایبٹ آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا
چوہدری نثار کی پارٹی وابستگی شکوک سے بالا تر ہے۔پارٹی کاز کے لئے چوہدری نثار کی لازوال قربانیاں ہیں
ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔
چوہدری نثار کی پارٹی وابستگی شکوک سے بالا تر ہے۔پارٹی کاز کے لئے چوہدری نثار کی لازوال قربانیاں ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے سرکردہ راہنما شیخ زیشان سعید نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پارٹی سے وابستگی شکوک و شبہات سے بالا تر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کے مینار پاکستان میں منعقدہ تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے میں انکی شمولیت کی حسرت لے کر شریک ہونیوالے خالی ہاتھ گھروں کو لوٹے ہیں۔اور ہمیشہ یہ حسرت دل میں رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کاز کے لئے چوہدری نثار نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔مشرف جیسے جابر ڈکٹیٹر کے سامنے نہیں جھکے اور قوم کی بین الاقوامی سطح پر عزت نفس بھال کی۔جس میں این۔جی۔اوز کی سرگرمیوں کی مونیٹرنگ، امریکیوں کے لئے ویزوں کی اجرا کی پالیسی اور غیر رجسٹرڈ تارکین وطن کے جہازوں کو واپس بھیجنے کے اقدامات ایک ملک و قوم اور پارٹی سے مخلص لیڈر ہی کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لیڈر چوہدری نثار کی جگہ علاقہ سے منتخب ہونے کا سوچ رہے ہیں وہ اپنی موجودہ سیاسی حیثیت سے بھی ہاتھ دھونے کیلئے تیار رہیں۔