اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ایس ایس پی آپریشنزمحمد بن اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام پورہ جبر کے برطانیہ پلٹ خاندان کی شادی کے موقع پر ڈکیتی کے علاوہ قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں ملوث خطرناک ڈکیتوں کے آٹھ رکنی بین الاضلاعی گروہ کے سرغنہ 8مقدمات میں مطلوب اصغر علی شاہ ،شیخ ضیارب جبر، محمد صدیق جاڑی ،محمد مختار سکنہ پنڈدانخان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے فیصل آباد اورکلرسیداں میں ڈکیتی کی 15وارداتوں کے اعتراف،ساڑھے آٹھ لاکھ روپے نقدی،طلائی زیورات ،بھاری اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا انہوں نے چوکی انچار ج قاضیاں اعزاز عظیم کو تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ اپریل کے دوران مجموعی طور پرخطرناک مجرموں اورملزمان سمیت 652جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ایک کار،کیری،لاکھوں روپے نقدی ،گائے،بچھڑا وغیرہ بھی بر آمد کیاجبکہ اہلیان علاقہ نے چوکی انچارج راجہ اعزاز عظیم کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ،
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
پولیس تھانہ گوجرخان نے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت چار ڈاکو گرفتار کر لیے مال مسروقہ اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق وصال فخر سلطان راجہ آر پی او راولپنڈی ریجن،افضال احمد کوثر سی پی او راولپنڈی،ایس ایس پی آپریشن محمد بن اشرف اورایس پی صدر سید بہار احمد شاہ کی ہدایت پرڈی ایس پی گوجرخان سرکل سردار بابر ممتاز خان،ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ ایس ایچ او محمد قاسم تھانہ کلرسیداں سب انسپکٹر اعزاز عظیم انچارج چوکی قاضیاں ودیگر نے ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سدباب کیلئے سابقہ ریکارڈ یافتگان کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار ڈکیتوں اصغر علی شاہ ولد مبارک حسین شاہ سکنہ کاہلی دھمنویا کلرسیداں،محمد صدیق ولد محمد شریف سکنا موہڑہ بھٹیاں اسلام پورہ جبر،مختار حسین ولد طارق حسین سکنہ پنڈدادنخان،شیخ محمد زیارت ولد شیخ محمد عدالت سکنہ مرزا سوہاوہ گوجرخان کو گرفتار کر کے ان سے نقد رقم 4لاکھ 5ہزار،490 پاؤنڈ، طلائی زیورات مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے، موبائل فون مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے، ایک عدد کلاشنکوف، 44 بور رائفل، دو عدد30بورپسٹل برآمدکر لیے ملزمان کیخلاف تھانہ گوجرخان میں چار، تھانہ مندرہ میں 10 جبکہ تھانہ کلرسیداں میں ایک مقدمہ درج ہے گینگ لیڈر اصغر علی انتہائی خطرناک ڈکیت جس کیخلاف کلرسیداں، فیصل آباد، گوجرخان ودیگر شہروں میں کئی مقدمات درج ہیں تھانہ کڑیانوالہ فیصل آباد میں اصغر علی نے دوران ڈکیتی ثناء اللہ نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس میں اس کو سزائے موت ہوئی بارہ سال جیل کاٹنے کے بعد مدعی مقدمہ کو ڈرادھمکا کر راضی نامہ کر لیااصغر علی تھانہ مندرہ میں کیٹگری Aکا اشتہاری بھی ہے ملزمان کو طریقہ واردات مقامی لوگوں سے جان پہچان اور تعلق بنا کر پھر انہی کو ہی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے ان سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے ایس ایس پی آپریشن محمد بن اشرف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام کا تعاون بھی اشد ضروری ہے اپنے علاقے اور ارد گرد نئے آنے والوں پر بھی نظر رکھی جائے انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ کرایہ داری ایکٹ پر بھی عملدرآمد کریں ایس ایس پی آپریشن محمد بن اشرف نے کانسٹیبل کو معطل کرنے کے سوال پر کہا کہ اگر کوئی بھی پولیس اہلکار اگر جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرے گا تو اس کو بھی سزا بھگتنا ہوگی انہوں نے کہا کہ ابھی تفتیش کی جا رہی ہے اگر یہ بات ثابت ہوگئی تو وہ اہلکار بھی گوجرخان تھانہ میں ہی بند ہوگا