AJKDailyNews

Exam result presentation day held at Mohara school in Dadyal

پرائمری سکول بابابدلی دربار ٹھارہ میں سالانہ تقسیم انعامات کی ایک پروقار تقریب زیر صدارت سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر و صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکول موہاڑ منعقد ہوئی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔
پرائمری سکول بابابدلی دربار ٹھارہ میں سالانہ تقسیم انعامات کی ایک پروقار تقریب زیر صدارت سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر و صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکول موہاڑ منعقد ہوئی۔اس پروقار تقریب کا اہتمام صدر تعلیمی کمیٹی ادارہ ہذا مہربان حسین ،برکت حسین،محمدیعقوب اور وقاص مالک نے کیا معزز مہمانوں میں سابق چیئرمین کرامت حسین، ممبر محمد یٰسین، عبدالرحمن،محمد قدیر،اورنگزیب سمیت دیگر شامل تھے تقریب کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تلاوت قرآن پاک کی سعادت محمد زوہیب صابر نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ محمد دانش نے پیش کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری محمد تبریز نے سرانجام دیے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبریٰسین نے کہاکہ اس پرائمری سکول کوقائم کرانے میں چیئرمین کرامت ، حاجی عبدالعزیز مرحوم نے نمایاں خدمات ہیں انہوں نے کہاکہ تعلیمی میدان میں ان کا لگایا ہوا پودا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تحصیل ڈڈیال کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بچوں کو یہاں پر بہترین انداز میں زیور تعلیم سے روشناس کرایا جا تا ہے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے عبدالرحمن نے کہاکہ مجھے اس پروقارتقریب میں شرکت کرنے پر از حد مسرت ہے اور میں تعلیمی کمیٹی پرائمری سکول بابا بدلی دربار ٹھارہ کا بے حد مشکور ہوں انہوں نے کہاکہ ادارہ ہذا کا شمار تحصیل ڈڈیال کے بہترین پرائمری سکولز میں ہوتا ہے یہاں سے اپنا پرائمری تعلیمی سیشن مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کو دوسرے تعلیمی ادارہ جات میں ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے عبدالرحمن نے کہاکہ یہاں کا سٹاف کم لیکن بہترین ہے اور اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سرانجام دے رہا ہے محمد عمران نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ اس تعلیمی ادارے میں درس و تدریس کا بہترین نظام ہے جبکہ والدین بھی اساتذہ سے تعاون کرتے ہیں جس کی بدولت اساتذہ میں تحریک پیدا ہوتی رہتی ہے انہوں نے کہاکہ تعلیمی کمیٹی کے صدر چوہدری مہربان حسین، برکت حسین، محمد یعقوب ،وقاص مالک ادارہ میں تعلیمی نظام کوبہتربنانے میں برابر کے شریک ہیں جس پر میں ان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ ادارہ ہذا میں معیار تعلیم کو بلند و برقرار رکھنے میں کسی قسم کا کمپرمائز نہیں کیا جاتا جو کہ سٹاف اور تعلیمی کمیٹی کا بہترین اقدام ہے اس موقع پر صدر تقریب سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آٖفیسر و صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکول موہاڑ چوہدری منیر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ ہذا کے میں زیر تعلیم رہنے والے بہت سے طلباء نے ایلیمنٹری بورڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیے ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال ادارہ ہذا نے تحصیل بھر میں اسسٹ ایجوکیشن آفس کی طرف سے منعقدہ سالانہ امتحانات میں تین میں سے دو پوزیشنیں حاصل کیں چوہدری منیر حسین نے کہاکہ ادارہ میں محنتی اور فرض شناس سٹاف تعینات ہے سٹاف نے ہمیشہ خوب سے خوب تر کو اپنا منشور رکھا ہے جس کی بدولت تحصیل ڈڈیال کے ٹاپ تھری پرائمری ادار ہ جات میں اس کا شمار ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ ہم سٹاف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور ان کی ہرممکن مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں اس دوران انہوں نے ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفس کی طرف سے منعقدہ امتحانات کے نتائج میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو مبارک باد پیش کی تقریب کے اختتام پر ادارہ کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات جماعت اول اعلیٰ کی رابعہ، اقراء ریاض، حناء، جماعت دوم کی سعدیہ شعبان، محمد عمر،عالینہ شہزادی، جماعت سوم ثابت ،شاہجان علی، مہوش جمیل، جماعت چہارم کی سعدیہ ریاض، اسراء ایمان، رمیشاہ جبکہ پنجم دانش علی،صدیقہ بی اور زوہیب میں ٹرافیاں، میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے

Show More

Related Articles

Back to top button