DailyNewsGujarKhan

Doctor refuses to treat badly injured patient

ڈاکٹر قصائی بن گیا روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی طالب علم درد کی شدت سے تڑپتا رہا ڈاکٹر کا ابتدائی طبی امداد دینے سے انکار

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔
ڈاکٹر قصائی بن گیا روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی طالب علم درد کی شدت سے تڑپتا رہا ڈاکٹر نے ابتدائی طبی امداد دینے سے انکار کردیا، بچے کے والدین کی ڈاکٹر کو بددعائیں، عوامی و سماجی حلقوں کے علاوہ طالب علم کے اساتذہ کا ڈاکٹر کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہارکلینک بندکرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق اقبال اکیڈمی دولتالہ کا ایک طالب علم اس وقت روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگیا جب وہ بائیولوجی کے پریکٹیکل کے لیے امتحانی مرکز جارہا تھا، حادثہ اتناشدید تھا کہ طالب علم رحمان علی ولد جمیل اختر سکنہ دولتالہ کا بازو ٹوٹ گیا اور جسم پر گہرے زخم بھی آئے، بچے کے والدین اور اساتذہ فوری طور پر اسے دولتالہ میں قائم سدرہ کلینک لے گئے، وہاں موجود ڈاکٹرنہ یہ کہہ کر ابتدائی طبی امداد دینے سے صاف انکار کردیا کہ اسے سرکاری ہسپتال لے جاؤ، والدین نے دوہائی دی کہ بچہ درد کی شدت سے تڑپ رہا ہے ابتدائی طبی امداد تو دے دو لیکن ڈاکٹر ٹس سے مس نہ ہوا، مایوس ہوکر طالب علم کو علی ہسپتال دولتالہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر ز نے بچے کو فوری طور پر بڑے اچھے طریقے سے ٹریٹمنٹ دی ، آخری معلومات تک بچہ علی ہسپتال میں ہی داخل تھا، سدرہ کلینک کے ڈاکٹر کے اس غیر انسانی سلوک پر والدین اور اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے ڈاکٹرزکے لائسنس منسوخ کردیں جو انسان دوست کے بجائے قصائیوں کا روپ دھار چکے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے جلاد صفت ڈاکٹر کے رویہ کی شدید مذمت کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button