DailyNews

Morra Phadyal reception for Al Sheikh Baghdadi

الشیخ السید ہاشم عبد القادر منصور الدین الگیلانی البغدادی عراق کی کلر سیداں آمد پُر تپاک استقبال کیا گیا

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔موہڑہ پھڈیال کلر سیداں،مسلمانوں کی بڑی تعداد حضرت شیخ عبد القادر جیلانی ؒ جن کو پیران پیر دستگیر کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے،سید ہاشم عبد القادر منصور الدین الگیلانی بغدادی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بغداد شریف عراق ،تحصیل کلر سیداں کے نواحی گاؤں موہڑہ پھڈیال میں پہلی بارخلیفہ علامہ حافظ محمد اخلاق مبارک القادری کی رہائش گاہ پر تشریف لائے ،تو عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا،اس موقع پر حافظ محمد اخلاق مبارک القادری کو خلیفہ مقرر کیا گیا ،انہوں نے باقائدہ تقریب میں انہیں سند سے نوازا،اس موقع پر علماء،مشائخ اعظام اور تحصیل کلر سیداں کے معززین کی بڑی تعداد موجود تھی،سجادہ نشین بغداد نے انگلش میں تقریر کی جس کا خلیفہ حافظ محمد اخلاق مبارک القادری نے اردو میں ترجمہ کیا،سجادہ نشین بغداد نے پُر تباک استقبال پر معززین علاقہ اور خلیفہ حافظ محمد مبارک القادری کا شکریہ ادا کیا،تقریب کی مکمل ویڈیو پیش خدمت ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button