DailyNews

Punjab gov gives free goats to poor and orphan

تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں کی یونین کونسلوں سے بیواہ اور غریب خواتین میں حکومت پنجاب کی طرف سے مفت بکریاں تقسیم

مٹور :نمائندگان پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،چوہدری الفت حسین سے ۔۔۔۔
محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام پر وقار تقریب ۔تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں کی یونین کونسلوں سے بیواہ اور غریب خواتین میں حکومت پنجاب کی طرف سے مفت بکریاں تقسیم ۔غریب ونادار خواتین کی جولیاں اٹھا کر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو دعائیں ۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے ایک مقامی شادی ہال میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی ڈی سی راولپنڈی طلعت محمود گوندل ،محکمہ لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر ، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات،چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدواربرائے چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی ،محکمہ لائیو سٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹرراجہ محسن ،ڈاکٹر حاجرہ قادر، ڈاکٹر ثمینہ ،ڈاکٹر ربنواز راجہ ، ڈاکٹر شاہد انچارج محکمہ لائیو سٹاک تحصیل کہوٹہ ، ڈاکٹر تہمینہ ناظر ،ڈاکٹر شازیہ ، ڈاکٹر جاوید منیر ، ڈاکٹر مدیحہ طارق ، چوہدری ہارون رشید ، ماسٹر اشفاق ملک ، چوہدری ماجد حسین آف بناہل ، راجہ طاہر آف بناہل ،سردار طاہر محمود وائس چیئرمین یوسی بیور، راجہ طیب آف بناہل ، پر ویز اختر بھٹی ، بابو تنویر ،ڈاکٹر ساجدہ ،ڈاکٹر نمرہ ، ڈاکٹر ثوبیہ کنول ،ڈاکٹر سحر ، ڈاکٹر شہراب ، ڈاکٹر ایمل ، ڈاکٹر صابر ، ڈاکٹر خرم ، ڈاکٹر رضوان،ڈاکٹر سجاول ، ڈاکٹر فرخندہ سمیت محکمہ لائیو سٹاک تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے عملے اور کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی ۔ اپنے خطاب میں ڈی سی راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا کہ حکومت پنجاب کے طرف سے جن جن خواتین کو یہ تحفہ ملے گا ان کو میں مبارک دیتا ہوں ،اس پر وگرام کا مقصد غریب اور بیواہ خواتین کو مالی طور پر مضبوط کر نا ہے کیونکہ یہ جو بکریا ں آپ کو حکومت پنجاب کیطرف سے مفت دی جا رہی ہیں یہ ایک مخصوص قسم کی بکریاں جو سال میں دو مر تبہ بچے دیتی ہیں اور بچے بھی ایک سے زیادہ یعنی دو یا تین دیتی ہیں اس لیے آپ جتنی بھی محنت کریں گے آپ کو اتنا ہی فاہدہ ہو گا اپنے خطاب میں چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدواربرائے چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی نے کہا کہ حکومت پنجا ب نے ہمشیہ غریبوں کے فلاح و بہود کے لیے کام کیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے یہ جو پر وگرام شروع کیا ہے اس کا فاہدہ صرف اورصرف حق دار کو مل رہا ہے انتہائی صاف شفاف طریقے سے یہ مر حلہ مکمل ہو ا ہے ۔آخر میں تمام شرکا کو کھانا بھی کھلایا گیا ۔

بگلہ راجگان یوسی مٹور تحصیل کہوٹہ کی کوششوں کاوشوں سے بگلہ راجگان کے لیے ایک نئی روڈ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ محمد ذاکر چیئر مین جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان یوسی مٹور تحصیل کہوٹہ کی کوششوں کاوشوں سے بگلہ راجگان کے لیے ایک نئی روڈ بن گئی ۔ اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔کافی عر صے سے اہل علاقہ کو راستے کا مسلہ تھا جس پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد ذاکر چیئر مین جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان کی ذاتی کوششوں کاوشوں سے اہل علاقہ یہ مسلہ بھی حل ہو گیا ہے راجہ محمد ذاکر نے خود اپنی ذاتی زمین سے یہ راستہ دیا اس کے علاوہ بھی ان کے دیگر عزیز و اقارب نے اس کام میں اپنا اپنا حصہ ڈالا اس موقع پر مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ احسن اختر ،راجہ خضر الزمان ،راجہ شہزاد، راجہ جمال اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔تمام معززین علاقہ اور اہل علاقہ نے اس نیک کام پر راجہ محمد ذاکر چیئر مین جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے ۔

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں شر کت کے لیے کہوٹہ سے راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں جلوس روانہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں شر کت کے لیے کہوٹہ سے راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں جلوس روانہ ۔ روانگی سے قبل کارکنوں میں بے شمار جوش و خروش پایا جاتا تھا ۔ کارکنوں کا عمران خان، پی ٹی آئی اور راجہ وحید احمد خان کے حق میں نعرے بازی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل لاہور میں پی ٹی آئی کے ہونے والے جلسے میں تحصیل کہوٹہ سے بھی پاکستان تحریک انصاف سینکڑوں کارکنوں ، ور کروں نے راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی قیادت میں شر کت کی جلوس میں جنرل سیکر ٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین،سینئر نائب صدر طاہر ارشاد ستی ، سیکرٹری اطلاعات راجہ پرویز، ملک عامر محمود سمیت دیگر کارکنان نے شر کت کی جلوس صبح نو بجے زیرو پوائنٹ سے لاہور کی جانب روانہ ہوا۔جلوس کی روانگی سے قبل کارکنوں سے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،جنرل سیکر ٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین،سینئر نائب صدر طاہر ارشاد ستی ، سیکرٹری اطلاعات راجہ پرویزنے کہا کہ لاہور کا جلسہ پاکستان کی نئی راہ معتین کر ئے گا کر پٹ عناصر اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں لٹیروں سے بہت جلد جان چھوٹ جاہے گئی انشاء اللہ ہم آمدہ الیکشن میں حلقہ این اے57اور پی پی 7کی سیٹ عمران خان کو تحفے میں دیں گے ۔

پاک افواج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے,چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک افواج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے پاک افواج دہشت گردوں اور غیر ملکی ایجنسوں کے خلاف دنیا کی سب سے بڑھی پراکس جنگ کا مقابلہ کر نے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں آنے والے قدرتی آفات کے موقع پر سارے چھوٹے بڑھے ریلیف آپریشن کر رہی ہے ۔سی پیک منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے دن رات مصروف ہیں چین ، روس اور اب خلیج (اسلامی اتحاد )کے محاز پر انڈیا اور امریکہ کی خارجہ پالیسی کا مقابلہ کر رہی ہے اس کے علاوہ دہشت گر دی سے متاثرہ لاکھوں آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کرہی ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی ہماری پاک افواج سول عدالتوں سے ملنے والے دہشت گردی کے کیسزسن رہی ہے اس تمام کاموں کے علاوہ پولیو کے قطرے اور مر دم شماری بھی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پاک افواج ملک کی خاطر جان دینے والی دنیامیں پہلی افواج ہے جس میں آفیسرز کی شہادتوں کی شرع بھی سب سے زیادہ ہے شاہد ہی کوئی ایسا دن ہو جس میں کوئی شہادت ناں ہو اتنا سب کچھ کر نے کے باجود بھی پاکستان میں ہونے والی ہر خرابی کی زمہ داری فوج پر ہی ڈالی جاتی ہے ایسا کیوں ہو رہا ہے کیا باقی ہم 19کروڑ 93لاکھ پر کوئی زمہ داری عائد نہیں ہوتی ۔؟؟انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہے کہ ہم اپنی پا ک افواج کے قدم کے قدم اور شانے کے ساتھ شانہ ملا کر کھڑے ہوں تاکہ ملک دشمن عناصر کے تمام مذموم عزائم خاک مل جاہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button