اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔عوام اب حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں عمران خان نے عوام کو شغور دے کر احسان کیا ہے تحریک انصاف مظبوط ترین جماعت بن چکی ہے عمران خان وہ واحد سیاسی لیڈرہے جو عام آدمی کے حقوق کے لیے جنگ لڑ رہا ہے ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 58امید وار قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء چوہدری محمد عظیم نے جبر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا تبدیلی ہمیشہ مرکز سے آتی ہے عمران خان صاف اور سچا لیڈر ہے اور اپنی ٹیم کو ملک پاکستان کے لیے تیار کر رہا ہے اورعمران خان کی قیادت میں پاکستان کا امیج دنیا بھر میں بہتر سے بہتر ہوگا سابق حکومتوں کے دوران حکمرانوں نے پاکستانی کی عوام کا پیسہ لوٹا ہے عمران خان کی قیادت میں ان سے پائی پائی وصول کر کے پاکستان کے غریب عوام کی فلاح پر خرچ کیا جائے گا اب وہ وقت دور نہیں جب پاکستا ن کی بھاگ ڈور مظبوط ہاتھوں میں ہوگی چےئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سلام پیش کرتے ہیں آنیوالاالیکشن پی ٹی آئی کا ہے انشاء اللہ تحصیل گوجرخان میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرئے گی ۔
Related Articles
Kallar Syedan: Chairman Election Board Files Complaint Against Forged Signatures in Kallar Syedan Bar Elections
3 hours ago
Kahuta: Traffic Police in Kahuta Continue Crackdown on Overloading and Traffic Violations
3 hours ago