Urs Mubarak Dada Pir Kala
جنجوعہ خاندان کے چوراسی (84)گاوں کے جد امجدراجہ سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالا کا سالانہ عرس مبارک
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
جنجوعہ خاندان کے چوراسی (84)گاوں کے جد امجدراجہ سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالا کا سالانہ عرس مبارک۔ چیئر مین جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان مٹور راجہ محمد ذاکر،بزرگ مسلم لیگی رہنماء راجہ محمد خالد،راجہ احسن اختر،راجہ خضر زمان کی کوششوں سے50لاکھ کی زاہد رقم سے دربار کاتقریباً مکمل ہوگیا۔عرس شریف میں قاہد ایوان سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق ،ممتاز مذہبی سکالرصاحبزادہ ڈاکٹرساجد الرحمن، خادم اعلیٰ حلقہ پی پی ٹو راجہ صغیر احمدامیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد آف کوئی راجگان سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مٹورکے قریبی گاوں سلطان خیل میں جنجوعہ خاندان کے چوراسی (84)گاوں کے جد امجدراجہ سلطان احمد المعروف دادا پیر کالا کا سالانہ عرس مبارک منایا گیا جس کی اہتمام ہر سال کی طرع اس سال بھی چیئر مین جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان مٹور راجہ محمد ذاکر ،بزرگ مسلم لیگی رہنماء راجہ محمد خالد،راجہ احسن اختر،راجہ خضر زمان ، راجہ جمال ،راجہ شہزاد،راجہ تصدق جنجوعہ اوردیگردوستوں نے کیااس موقع پرقاہد ایوان سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق ،ممتاز مذہبی سکالرصاحبزادہ ڈاکٹرساجد الرحمن،خادم اعلیٰ حلقہ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد ، ممتاز عالم دین علامہ محمد خان قادری،ممتاز عالم دین مولانا اقبال قریشی ،راجہ بابو اقبال ، راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ احمد صغیر ،راجہ رفاقت جنجوعہ ،راجہ عمیر جنجوعہ آف سلط
ان خیل ،راجہ احتشام پٹواری ،راجہ سخاوت ایڈوکیٹ ،ڈاکٹر راجہ سجاد جنجوعہ ،راجہ یاسر جنجوعہ ،راجہ زوہیب ،راجہ عاصی جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت دیگرافراد نے شر کت کی دربارکو پہلے غسل دیا گیا اور چادرپوشی کی گئی اس کے بعد علماء کرام نے خطابات کیے ،ثناء خوان مصطفیﷺ نے بارگائے رسالت میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچاور کیے اپنے خطاب میں راجہ محمد ظفر الحق اور ممتازمذہبی سکالر ڈاکٹرساجد الرحمن نے کہا کہ قبیلے پہچان کے لیے بنائے گئے ہیں اولاد ہم سب حضرت آدم ؑ کی ہیں اللہ کے نزدیک اگر کوئی بڑا ہے تو وہ صرف تقوی کی وجہ سے ہے ۔اگر آخرت میں کسی سے پوچھ گچھ ہوگئی تو اس کے اعمال دیکھے جاہیں گئے ناں کہ اس کا حسب نسب۔راجہ محمد ظفر الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ دادا پیر کالا کے دربار میں بجلی کا کام اور سٹرک کا م جلد شروع ہو جائے گا۔ آخر میں دادا پیر کالا کے درجات بلندی اور ان کے خاندان کے تمام افراد اور عالم اسلام کی خیر کے لیے دعاء کی گئی اور شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔
سابق کونسلر چوہدری حسن اخترنے اپنے خاندان، عزیز اقارب اور ساتھیوں کے ہمراہ چیئر مین یوسی مواڑہ میجر راجہ عبدا لرؤف جنجوعہ کی بھر پور حمائت کا اعلان
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
سابق کونسلر چوہدری حسن اخترنے اپنے خاندان، عزیز اقارب اور ساتھیوں کے ہمراہ چیئر مین یوسی مواڑہ میجر راجہ عبدا لرؤف جنجوعہ کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا ۔ مجیر راجہ عبد الرؤف جنجوعہ کا ایک ہر پلیٹ فارم پر بھر پور ساتھ دیں گے ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل مواڑہ کے گاؤں سہوڑا کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر چوہدری حسن اخترکی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد ہو ئی میں مہمان خصوصی چیئر مین یوسی مواڑہ میجر راجہ عبدا لرؤف جنجوعہ تھے جبکہ اس موقع پر کونسلر راجہ محمد ریاض، راجہ خورشید ، راجہ احسان ، حاجی محمد ایاز چوہدری ،چوہدری محمد عارف ، چوہدری یاسب حسین ،چوہدری گلتاسب حسین ،چوہدری محمد تنویر ، چوہدری صوفی خالد جاوید،چوہدری محمد نواز ،چوہدری محمد کبیر ،چوہدری محمد صفدر ،چوہدری زاہد اقبال سمیت دیگر افراد نے شر کت کی اس موقع پر موجود تمام افراد نے چیئر مین یوسی مواڑہ میجر راجہ عبدا لرؤف جنجوعہ کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا اور کہا کہ آمدہ جنرل الیکشن میں بھی ہم چیئر مین یوسی مواڑہ میجر راجہ عبدا لرؤف جنجوعہ کی قیادت میں چلیں گے اور آہندہ بلدیاتی الیکشن میں چیئر مین یوسی مواڑہ میجر راجہ عبدا لرؤف جنجوعہ کا بھر پور ساتھ دیں گے ۔اس موقع پر چیئر مین یوسی مواڑہ میجر راجہ عبدا لرؤف جنجوعہ نے سابق کونسلر چوہدری حسن اختر اور ان کی برادری کے تمام افراد کا شکر یہ اد ا کیا اور کہاکہ انشاء اللہ ہم مل جل کر یوسی کے تمام مسائل حل کر یں گے ۔