بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈٹ کوام،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے نائب صدر چوہدری محمود نے کہاکہ موسم گرما کے آغاز میں ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے مسلم لیگ ن کے قائدین نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بلندو بانگ دعوے کیے تھے کہ 2018تک بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی اور گرمی شروع ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیااُ نہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اہلیان گوجرخان کو ہر ممکن ریلیف دیا اور تحصیل گوجرخان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نام ونشان تک نہیں تھا جبکہ اب گرمیوں میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹے تک پہنچ جاتا ہے تحصیل گوجرخان کے لیگی اراکین اسمبلی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ہر محاذپر ناکام ہوچکے ہیں ان کے پانچ سالہ دور اقتدار میں کوئی بھی قابل ذکر ترقیاتی کام نہ ہوسکا صرف گلی،نالی کی سیاست کی گئی جبکہ بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا بھی محال ہوگیا اب آمدہ الیکشن 2018اہلیان گوجرخان ان لیگی اراکین اسمبلی کا مکمل بائیکاٹ کریں گئے اور ان کو عبرت ناک شکست کا سامناکرنا پڑئے گا۔
قائد میاں محمدنوا زشریف کا گوجرخان آمد پر والہانہ استقبال کیا جائے گا,راجہ علی اصغر
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈٹ کوام،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔مسلم لیگی رہنما و اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 08راجہ علی اصغر نے کہاکہ 13مئی کو اپنے قائد میاں محمدنوا زشریف کا گوجرخان آمد پر والہانہ استقبال کیا جائے گا اور اس جلسے میں تحصیل بھر کے عوام شرکت کرکے یہ ثابت کریں گئے کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور جو لوگ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے میں مگن ہیں اُنہیں 13مئی کو گوجرخان میں ہونے والے جلسے کے بعد بخوبی علم ہوجائے گا کہ عوام آج بھی میاں محمدنواز شریف کے ساتھ ہے کیونکہ اُنہوں نے 2013کے الیکشن کی مہم کے دوارن عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے تھے وہ پورے کیے اور ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا جس کی سزا آج میاں محمدنواز شریف کومل رہی ہے لیکن یہ سازشی عناصر اپنے مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے اور آمدہ الیکشن 2018میں عوام مسلم لیگی اُمیدواروں کو تحصیل گوجرخان سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت میں کامیاب کروائیں گئے۔
مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکن اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کریں گئے,شیخ طارق محمود سیٹھی
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈٹ کوام،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔۔مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے کہاکہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکن اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کریں گئے اس سلسلے میں شرقی گوجرخان کی تمام یونین کونسل کا دورہ کیا ہے اور یوتھ ونگ کے کارکنا ن کو ہدایت کی کہ اپنے قائد میاں محمدنواز شریف کی آمد کے موقع پر تمام کارکنان متحد ہوکر استقبال کی تیاریاں کریں تاکہ اپنے قائد کا تاریخی استقبال کرسکیں ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ 13مئی کو اہلیان گوجرخان یہ ثابت کریں گئے کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور یہاں میاں محمدنوازشریف کے چاہنے والے بستے ہیں اور انشااللہ سازشی عناصر جو ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کی کوشش کررہی ہے اُنہیں سوائے شرمندگی اور رسوائی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
ظہیر بابر کے والد محترم کی وفات پرتعزیت کا اظہار
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈٹ کوام،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ ظہیر بابر کے والد محترم کی وفات پر صدر پریس کلب بیول شفیق الرحمن وارثی ،جنرل سیکرٹری مظہر چوہدری،چوہدری اخلاق،جہانگیر افضل،فراز خان،مبین ہاشمی،راجہ طارق ایوب،ندیم رانا،شیخ عابد،طاہر وسیم،وقاص الرحمن وارثی،یاسین ہاشمی،مزمل علی سدھن نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر وجمیل کے لیے دعا کی۔