DailyNewsGujarKhan

Shamas Ur Rehman Sawati holds press conference in Gujar Khan

امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی نے گوجرخان میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔
ہم شفاف کردار والے لوگ میدان میں اتار رہے ہیں،بھگوڑوں سے تبدیلی نہیں لائی جاسکتی، اگر ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے تو کرپشن سے پاک لوگوں کو منتخب کرنا ہوگا، غریب شخص الیکشن نہیں لڑسکتا انتخابی عمل میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی نے گوجرخان میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، جماعت اسلامی نے این اے اٹھاون پی پی آٹھ اور نو کے لیے امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا، چوہدری عابد حسین ایڈووکیٹ این اے اٹھاون سے قومی اسمبلی راجہ محمد جواد پی پی آٹھ جبکہ خالد فاروق قاضی پی پی نو سے صوبائی اسمبلیوں کے امیدوارہونگے، پریس کانفرنس کا اہتمام جماعت اسلامی تحصیل گوجرخان کے ناظم انتخاب راجہ کاشف انجم جنجوعہ نے کیا تھا اس موقع پر قاضی شوکت محمود، مرزا تجمل حسین ، مرزا محمد منیر، زاہد حسین قریشی، راجہ محمد عمیراور شیخ محمد سعیدکے علاوہ بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنان بھی موجود تھے، شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ ہم نے بے داغ ماضی اور شفاف کردار والے لوگوں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے، ہمارے امیدوار پڑھے لکھے باکردار اور دیانتدار ہیں، ان کے دامن پر کسی بھی قسم کی کرپشن کاکوئی دھبہ نہیں ہے، عوام اگر ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں تو ہمارے امیدواروں کو منتخب کریں، وطن عزیز کو ایسی دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے جو غریب عوام کا درد محسوس کرے، جماعت اسلامی نے عوامی خدمت میں ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے جس کی زندہ مثال الخدمت فاؤنڈیشن ہے، راجہ محمد جواد نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس موقع پر یونین کونسل جھنگی جلال سے پی ٹی آئی کے اختر حسین نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

 

پولیس تھانہ جاتلی ہمارے صبر کا امتحان نہ لے، صحافی تشدد کیس میں نامزد ملزمان شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔
پولیس تھانہ جاتلی ہمارے صبر کا امتحان نہ لے، صحافی تشدد کیس میں نامزد ملزمان شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں، ملزمان کی پشت پناہی سے تفتیشی افسر کی کرپشن ڈھکی چھپی نہیں رہی، ہم چوکی انچارج دولتالہ و ایس ایچ او کو چوبیس گھنٹے کی مہلت دیتے ہیں ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو مندرہ چکوال روڈ پر دھرنا دیں گے ان خیالات کا اظہار صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان راجہ محمد اقبال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا بارہ دن ہوگئے ہیں محمد نجیب جرال پر تشدد کرنے والے غنڈے سرعام دولتالہ شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں، یہ کہانی بھی عام ہے کہ تفتیشی افسر نے ملزمان سے رقم بٹور کر انہیں تحفظ دیا ہوا ہے، پولیس تھانہ جاتلی و چوکی دولتالہ ہمارے صبر کو نہ آزمائے، ملزمان کی عدم گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس نے رشوت لی ہوئی ہے، اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو تحصیل گوجرخان کے صحافی مندرہ چکوال روڈ پر دھرنا دیں گے اور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے روڈ بند کردیں گے، صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس نے سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا

Show More

Related Articles

Back to top button